Thursday, May 8, 2025
Homesliderآگرہ حادثہ کی حقیقت سامنے لانے پرینکا کا یوگی سے مطالبہ

آگرہ حادثہ کی حقیقت سامنے لانے پرینکا کا یوگی سے مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ اترپردیش کی کانگریس انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آگرہ کے ایک دواخانہ میں مبینہ ماک ڈرل کے دوران آکسیجن ہٹانے سے کورونا مریضوں کی موت کے واقعہ پرحیرانی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ یہ کافی سنگین معاملہ ہے اور اس کی سچائی سامنے لاکر قصورواروں کو سخت سزا دیئے جانے کی ضرورت ہے ۔

پرینکا گاندھی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اترپردیش حکومت اورآگرہ انتظامیہ بار بار آکسیجن کی کمی نہ ہونے کا حوالہ دے رہی ہے اور اس کے باجوود آکسیجن کی کمی کی وجہ سے آگرہ کے ایک خانگی دواخانہ میں کورونا کے22 مریضوں کے دم توڑنے کی خبر سامنے آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت نے آکسیجن کی زبردست کمی کے دوران مسلسل کہا کہ آکسیجن کی کمی نہیں ہے ۔ ریاست میں لوگوں کی تڑپ تڑپ کی جانیں چلی گئی ہیں۔ آگرہ میں بھی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ آکسیجن کی کمی نہیں تھی۔انہوں نے یوگی حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا اترپردیش حکومت آگرہ ماک ڈریل کی حقیقت سامنے لاکر قصورواروں کو سزا دے گی ؟

دوسری جانب کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک500 سے زائد کسان اپنی جانوں کی شہادت دے چکے ہیں اور حقوق کے لئے کھیت سے لیکر سرحد تک لڑنے میں ماہر کسانوں کو کوئی ڈرانہیں سکتا۔

راہولگاندھی نے ٹویٹ کیا کھیتوں اور ملک کی حفاظت کے لئے کسانوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں ۔ وہ کبھی ڈرے نہیں ہیں ۔ ہمیشہ کھرے اترے ہیں۔کانگریس مواصلات کے محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی حکومت سے کسانوں کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کی لڑائی لڑنے والے کسانوں کو انصاف ملنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کسان کو بھیک نہیں انصاف چاہئے ۔ کسانوں کو غرورنہیں، حق چاہیے ۔ تکبر کے تخت سے اتریئے ، اقتدار کا نشہ چھوڑ یئے ، تینوں کالے قوانین کو ختم کرنا ہی واحد راستہ ہے ۔