Sunday, May 11, 2025
Homeٹرینڈنگآگرہ میں 80کچھوے بازیاب،تین افراد گرفتار

آگرہ میں 80کچھوے بازیاب،تین افراد گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

آگرہ: اتر پردیش کے آگرہ کے علاقے فتح آباد میں خطرے سے دو چار 80کچھوؤں کو بازیاب کرالیا گیا ہے اور تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔کچھوؤں کو قومی دارالحکومت دہلی میں اسمگل کیا جا رہا تھا اور بازیاب ہو نے والے کچھوؤں کی مالیت 18لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔پولیس رپورٹس کے مطابق،یہ مشترکہ آپریشن محکمہ جنگلات اور فتح آباد پولیس نے کہا تھا۔جنہیں کچھوؤں کی اسمگلنگ سے متعلق اطلاع ملی تھی۔

گرفتار شدہ تینوں افراد کی شناخت،اجئے،سورج اورللا کے طور پر ہو ئی ہے۔ان پر وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) فتح آباد کمار نے بتایا کہ ”یہ تینوں ملزمان 80کچھوؤں کے ساتھ دہلی کی طرف جا رہے تھے۔تفتیش کے دوران،انہوان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کچھوؤں کو یمونااور چمبل کی ندیوں سے نکالا ہے“۔ان تینوں ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔جنگلات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بچائے گئے کچھوؤں کی شناخت فلیپس شیل،کراؤن ور دیگر پر جاتیوں کے طور پر ہوئی ہے۔