Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگااسد اویسی کے خون کا عطیہ دینے سے متعلق بیان پر،سوشیل میڈیا...

ااسد اویسی کے خون کا عطیہ دینے سے متعلق بیان پر،سوشیل میڈیا پرلوگوں کا مضحکہ خیز رد عمل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کل ہند مجکس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی کو ہفتے کے روز مہاراشٹرا میں ایک انتخابی ریلی میں یہ کہنے پر کہ ”انہوں نے ایک دن میں  15بوتلیں خون کا عطیہ دیا تھا“۔سوشیل میڈیا پر خوب ٹرول کیا جا رہا ہے۔مذکورہ ویڈیو کو ٹویٹر پر شئیر کیا گیا جس کے بعد اس پر میمز،جی آئی ایف اور مضحکہ خیز لطیفے بنائے گئے۔

سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈٖیو میں اویسی نے اجتماع کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے نہ صرف خون کا عطیہ دیا،بلکہ ذاتی طور پر بھی خون کی فراہمی کے لئے حیدرآباد کے عثمانیہ جنرل اسپتال میں متاثرین کے پلنگ کے پاس پہنچے۔

اویسی کی اس ویڈیو پر کچھ مضحکہ خیز رد عمل کچھ اس طرح ہیں۔نروپم نامی ایک شخص نے ٹویٹ کیا ”ایک بالغ میں خون کی اوسط مقدار 4,500-5,700ہوتی ہے۔خون کی ایک یونٹ (بوتل) 525ملی لیٹ۔خون کی 15یونٹ (بوتل)۔7,875ملی لیٹر۔انہوں نے جب 15بوتل خون دیا تو اللہ بھی نہیں بچا سکتا،میڈیکل سائنس کو تو بھول ہی جاؤ۔

ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا ”ان کا کہنا ہے کہ،خون بھی دے رہا تھا اور اپنے آپ سے بوتل جاکر دے رہے تھے،میں نے سونچا وہ ذہین ہیں“۔ایک اور نے ٹویٹ کیا ”اسد اویسی پیگ دئے ہونگے 60ملی لیٹر والا،غلطی سے خون بول دئیے۔وغیرہ۔