Tuesday, April 23, 2024
Homesliderاب شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے بائیکاٹ کی مہم

اب شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے بائیکاٹ کی مہم

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان ریلیز سے قبل ہی مخالفین کے نشانے اور نظروں  میں گھری ہوئی ہے۔ دراصل سوشل میڈیا پر فلم کے بائیکاٹ کی آواز مسلسل اٹھ رہی ہے۔دریں اثنا گجرات کے کچھ سادھو سماج کے صدر،سادھو دیوناتھ نے بھی سناتنیوں سے فلم پٹھان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اب اتر پردیش کے چیف منسٹر  یوگی آدتیہ ناتھ کے گرو بھائی سادھو دیو ناتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلم کے بائیکاٹ کی اپیل پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سادھو دیوناتھ نے کہا کہ وہ بچاؤ تھانے میں انہیں دھمکی دینے والے ملزم کے خلاف شکایت درج کرائیں گے۔ملزم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کے مداح سلیم علی نے ٹوئٹر پر میرا سر قلم کرنے والا پوسٹر پوسٹ کیا ہے، وہ شاہ رخ خان کی پی آر ٹیم سے ہے، ملزم نے اس ٹوئٹ کا جواب دیا، جس کے بعد میں نے اپیل کی تھی۔ سناتنیوں نے عامر خان کی لال سنگھ چڈھا کی طرح شاہ رخ کی نئی فلم پٹھان کا بائیکاٹ کرنے  کی مہم شروع کی ہے ۔

سادھو دیوناتھ نے مزید کہا کہ میں کسی فلم کے خلاف نہیں ہوں بلکہ ان اداکاروں کے خلاف ہوں جو ہندوستانی فین فالوورز کو پروان چڑھاتے ہیں اور ملک کو ہی گالی دیتے ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں سادھو دیوناتھ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پولیس دھمکی دینے والے کے پیچھے موجود گینگ کو بے نقاب کرے اور سلیم سے تفتیش کرے۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان اگلے سال تین فلموں (پٹھان، ڈنکی اور جوان) کے ساتھ مداحوں کو بڑا تحفہ دینے جا رہے ہیں۔حال ہی میں فلم پٹھان کا فرسٹ لک جاری کیا گیا، جس کے بعد مداحوں میں جوش و خروش بہت بڑھ گیا ہے۔ فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ سلمان خان ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے ۔