Sunday, June 8, 2025
Homesliderاب ٹی 20 میں بھی سست بولنگ پر جرمانہ عائد ہوگا

اب ٹی 20 میں بھی سست بولنگ پر جرمانہ عائد ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کو مردوں اور خواتین کے ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں سلو اوور ریٹ کے لیے میچ میں جرمانے متعارف کروائے ہیں۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک اننگز کے وسط میں اختیاری مشروبات کا وقفہ نئے قواعدہ کے متعارف کئے جانے کے بعد کھیل کے حالات کا ایک حصہ ہوگا۔

نئی پلیئنگ کنڈیشنز کے تحت کھیلا جانے والا پہلا مردوں کا میچ 16 جنوری کو ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان جمیکا کے سبینا پارک میں ہوگا جبکہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 ،18 جنوری کو سنچورین میں ونڈیز کا خواتین کا پہلا میچ ہوگا جو نئے قواعد کی روشنی  میں کھیلا جائے گا۔

سلو اوور ریٹ کے لیے میچ میں جرمانے کا مطلب ہے کہ فیلڈنگ ٹیم کو اس کے لیے جرمانہ کیا جائے گا۔اوور ریٹ کے ضوابط کو پلیئنگ کنڈیشنز کی شق 13.8 میں شامل  کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک فیلڈنگ ٹیم  کواننگز کے آخری اوور کی پہلی گیند کو اننگز کے اختتام کے لیے مقررہ یا دوبارہ طے شدہ وقت تک ختم کرنے کے موقف میں ہونا چاہیے۔آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا نئے قواعد کا اعلان کیا ہے ۔

مزید کہا گیا ہے کہ اگر وہ ایسے موقف میں نہیں ہیں تو اننگز کے باقی اوورز کے لیے ایک کم فیلڈر کو 30 گز کے دائرے سے باہر جانے کی اجازت ہوگی ۔عالمی کرکٹ گورننگ باڈی نے کہا کہ 2021 میں انگلینڈ میں ہنڈریڈ مقابلے میں اس کی افادیت کو دیکھنے کے بعد سست اوور ریٹ کے لیے میچ میں جرمانہ شامل کیا گیا تھا۔

تبدیلی کی سفارش آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے کی تھی جو باقاعدگی سے تمام فارمیٹس میں کھیل کی رفتار کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرتی ہے، اسی طرح کے ضابطے کی افادیت سے متعلق رپورٹس پر غور کرنے کے بعد جو انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے منعقدہ ہنڈریڈ مقابلے کے لیے کھیل کے حالات میں شامل تھا۔