Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگاب ہم جموریت نہیں ہیں،غلام نبی آزاد

اب ہم جموریت نہیں ہیں،غلام نبی آزاد

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کانگریس کے سینئیر رہنما غلام نبی آزاد نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا کہ ہندوستان اب جمہوری نہیں رہا۔آزاد کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وہ ڈینویدا منترا کا ھاگم (ڈی ایم کے) کے ذریعہ جنتر منتر میں کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی نظر بندی کے خلاف احتجاج کے دوران ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ”میں بتانا چاہتا ہوں،اب ہم جموریت نہیں ہیں۔اگر کوئی یہ سونچتا ہے کہ وہ جمہوریت میں رہ رہا ہے تو وہ شخص احمقوں کی جنت میں جی رہا ہے۔

آزاد نے مزید کہا کہ ”جب میں وزیر اطلاعات و نشریات تھا، تو مجھے ریاستی ملکیت والے میڈیا پلیٹ فارم کے ایڈیٹر کو فون کرنے کی ہمت نہیں تھی،لیکن ان حکمراں جماعت کا کوئی بھی رہنما کسی بھی میڈیا آؤٹ لیٹ،اس کے مدیران یا مالکان کو حکم دیتا ہے اور آؤٹ لیٹ کو قبول کرنا پڑتا ہے۔یہ جمہوریت نہیں ہے۔

آزادنے مرکزی حکومت سے جموں و کشمیر میں ٹیلی کام کی تمام خدمات کو بحال کرنے اور عمر عبد اللہ،فاروق عبد اللہ،اور محبوبہ مفتی سمیت تمام سیاسی قیدیوں اور رہنماؤں کو رہا کرنے کی اپیل کی۔جموں کشمیر کے عام شہریوں میں سے بھی 0.001فیصد لینڈ لائن کو استعمال نہیں کیا جا تا ہے،صرف سرکاری اہلکار ہی اسے استعمال کرتے ہیں۔اگر آپ واقعی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کشمیر میں امن ہے تو پھر منوبائل خدمات بحال کریں۔

احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والی جماعتوں  میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ)،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا،ترنمول کانگریس،سماج وادی پارٹی اور انڈین یونین مسلم لیگ شامل تھیں۔ اس اجلاس میں کانگریس کے رہنما کارتی چدمبرم اور غلام نبی آزاد،آر جے ڈی کے منوج جھا،سی پی آئی (ایم) کے رہنما سیتارام یچوری اور برندا کرات،سما ج وادی پارٹی کے رام گوپول یادو اور ڈی ایم کے کے سینئیر قائدین نے شرکت کی۔