ایک امریکی ڈیجیٹل فوٹوگرافی کمپنی و کیمرہ میکر’’ لائٹ ‘‘، 5 تا9 کیمروں کا حامل اسمارٹ فون تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جو 64 ایم پی کی تصویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سان فرانسسکو: ایک امریکی فوٹو گرافی کمپنی اور کیمرہ میکر لائٹ ،5 تا 9 کیمروں کے ساتھ ایکپروٹو ٹائپ اسمارٹ فون تیار کرنے پر غور کررہی ہے۔عقب میں موجود 9 کیمرے ہوں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق یہ کیمرے 64 ایم پی شاٹس تصویر لینے کے قابل ہوں گے۔ یہ کیمرے ناقص روشنی میں تصویر لینے کے قابل ہیں۔ یہ اسمارٹ فون، آئی فون ایکس سے زیادہ موٹائی والا نہیں ہوگا جو تصویروں کی یکجائی کے لئے انٹرنل پروسیسنگ کو استعمال کرے گا۔
کیمرہ ساز اور ڈیجیٹل فوٹوگرافی کمپنی ’’لائٹ‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ایک ایسا اسمارٹ فون پیش کرے گی جس میں 9 عقبی کیمرے (Rare Cameras) ہوں گے جن میں سے بیک وقت 5 سے 9 کیمروں کو تصویر کھینچنے یا ویڈیو بنانے میں استعمال کیا جاسکے گا۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کیمرے 64 میگا پکسل تک بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے جب کہ کم روشنی میں بھی بہترین نتائج دینے کے قابل ہوں گے۔ یہ فون اندرونی پروسیسنگ اور خصوصی الگورتھم استعمال کرتے ہوئے مختلف تصاویر کو یکجا کرکے ایک واضح اور انتہائی صاف ستھری تصویر کی شکل میں یکجا کرے گا۔ اس اسمارٹ فون میں اس کے علاوہ بھی بہت سے جدید فیچرز موجود ہوں گے تاہم جدید کیمروں کی وجہ سے اس فون کی قیمت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔یہ اسمارٹ فون ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس کی لانچنگ میں کتنا وقت لگے گا؟ اس بارے میں کمپنی نے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی ہے تاہم رواں سال کے آخر تک اسے مارکیٹ میں لانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ’’لائٹ‘‘ کمپنی نے 16 کیمروں والا ایک ڈیجیٹل کیمرا ’’ایل16 ہیرو‘‘ پیش کیا ہے جس کی قیمت 1950 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 27 ہزار روپے) ہے۔ یہ ڈیجیٹل کیمرا اپنے 16 عقبی کیمروں کی مدد سے 54 میگا پکسل جتنی زبردست اور تفصیلی تصویر کھینچ سکتا ہے۔ البتہ ا?ئندہ اسمارٹ فون اس سے کہیں بہتر معیار کی تصویر صرف 9 عقبی کیمرے استعمال کرتے ہوئے کھینچ سکے گا۔
اب 9 کیمروں کا حامل اسمارٹ فون
- Advertisement -
- Advertisement -