ابوظہبی: ابوظہبی کی قومی فضائی سروس اتحاد ایرویز نے یکم جولائی سے دنیا کے 29 شہروں کے لیے فضائی سروس کا دوبارہ آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں یورپی ممالک کے شہر شامل ہیں۔میڈیا کے مطابق اتحاد ایر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث خدمات بند ہونے کے بعد بتدریج دوبارہ پروازیں شروع کی جائیں گی۔
ایرلائن نے کہا ہے کہ پروازیں یکم سے 15 جولائی کے درمیان بتدریج شروع کی جائیں گی ۔16 جولائی سے ایرلائن متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ مل کر مزید مقامات کے لیے پروازوں کا سلسلہ بحال کرے گی۔ دیگر منزلوں میں نیویارک، سڈنی، منیلا اور ٹورنٹو شامل ہیں۔
تحاد ایرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن مسافروں نے31 اگست سے 30 نومبر 2020 تک کسی بھی مقام کے لیے اتحاد ایر سے بکنگ کروا رکھی ہے وہ بغیر اضافی فیس کے سفر کی تاریخیں تبدیل کروا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایسے ممالک جہاں کورونا وائرس کے معاملات کسی حد تک کم ہو گئے ہیں 23 جون سے غیر ملکیوں کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی جائے گی۔