لکھنؤ۔ اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر خاص کر کسانوں کی سیاست اور نظم ونسق کے مسئلے کے سلسلے میں ریاست کی بی جے پی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کررہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو کہا کہ ریاست میں جرائم کے اعداد بے حد خوفناک ہیں۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی ضلع گورکھپور میں پولیس مجرمین کے سامنے خودسپردگی کی حالت میں ہے ۔ یہ پوری ریاست میں بد تر نظم ونسق کی حالت کا گواہ ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا مجرمین کے سامنے بی جے پی کی دوربین کے ڈھول سہانے ہیں لیکن اصلیت میں یوپی میں جرائم کے اعداد ڈرانے والے ہیں۔چیف منسٹر یوگی کے حلقے میں نظم ونسق مجرمین کے سامنے خودسپردگی کئے ہوئے ہے ۔ باقی ریاست کا حال آپ سمجھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے اپنی حکومت کی کامیابیوں کو شمار کروانے کے لئے بی جے پی چھ یاتراؤں کا انعقاد کرے گی۔پارٹی کے ریاستی دفتر میں منگل کو بی جے پی کی انتخابی گورننگ باڈی کے اجلاس میں اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر اور بی جے پی کے ریاستی انتخابی انچارج دھرمیندر پردھان، ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ، ڈپٹی چیف منسٹرکیسو پرساد موریہ، ڈاکٹر دنیش شرما، وزیر قانون برجیش پاٹھک اور تنظیم کے جنرل سکریٹری سنیل بنسل نے شرکت کی۔چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سال2017 کے انتخابات میں بی جے پی اپوزیشن کی خامیوں کو لے کر عوام کے درمیان گئی تھی جبکہ اس بار پارٹی حکومت کی پانچ سالہ کامیابیوںکولے کر عوام کے درمیان جائے گی۔ ریاست کے چھ حلقوں سے چھ ترقیاتی یاترائیں نکالی جائیں گی۔ ان یاتراؤں کی مدد سے 25کروڑکی آبادی تک رسائی حاصل کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے ۔اس دوران عوام کو حکومت کی مفاد عامہ کی اسکیمات اورکئے گئے ترقیاتی کاموں سے روبروکروانا ہے ۔ ان یاتراؤں کا اختتام لکھنو میں ہوگا۔