Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگاتر پردیش کی سڑکوں پر نماز پڑھنے پر پابندی عائد

اتر پردیش کی سڑکوں پر نماز پڑھنے پر پابندی عائد

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ :اتر پردیش پولیس نے ریاست بھ ر کی سڑکوں پر جمعہ کی ”نماز“ کی پیش کش پرعمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی)اوپی سنگھ نے کہا،خاص مواقع پر،جب بہت بڑا ہجوم تہواروں پر نماز پڑھنے کے لئے جمع ہوتا ہے،تو ضلعی انتطامیہ کی جانب سے اس کی اجازت دی جا سکتی ہے، لیکن ہر جمعہ کی نماز کے دوران اس معمول کی طرح اجازت نہیں دی جائے گی۔

تمام ضلعی پولیس سربراہان اور دیگر حکام کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سڑکوں کو روک کر کسی کو نماز کی اجازت نہ دی جائے۔ڈی جی پی نے کہا کہ ابتدائی طور پر علی گڑھ  اور میرٹھ میں بھی ایسی ہی پابندی عائد کردی گئی تھیں،اور اب ریاست بھر میں اس کو نا فذ کرنے کی کو ششیں جاری ہیں۔

ہندو تنظیموں نے سڑکوں پر نماز پڑھنے کے عمل کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے منگل اور ہفتہ کو متعدد اضلاع کی سڑکوں پر ہنو مان چالیسہ کا پاٹھ کرنا شروع کر دیا تھا،جو آہستہ آہستہ دو فرقوں کے مابین تصادم کی راہ ہموارکر رہا تھا۔

ڈی جی پی نے بتایا کہ ضلعی عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ علماء اور مسجب انتظامیہ سے ملاقاتیں کریں،تاکہ انہیں اس بات کا احساس دلائیں کہ سڑکوں پر نماز سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور پریشانی پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا ”اگر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو تی ہے تو یادوسروں کو تکلیف ہوتی ہے تو دوسرے مذہبی جماعتوں کو بھی سڑکوں پر مذہبی اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

در؁ن اثناء،معروف سنی عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ”صرف چند مساجب ایسی ہیں جہاں مسلمان احاطے کے باہر نماز پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی،ہم نے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ راستہ روک کر نماز ادا نہ کریں کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ایسی مثالیں بھی ملتی ہیں،جب لوگ مسجد کی چھت پر نماز ادا کرتے تھے۔ہم نے لوگوں کو دوسری مساجد میں جانے کی تجویز دی ہے۔