لکھنؤ: اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں شیعہ مسلمانوں اور سکھوں نے الگ الگ احتجاج کیا۔جہاں شیعہ مسلمانوں نے ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف احتجاج کیا،وہیں سکھوں نے پاکستان میں ننکانہ صاحب گر دراوہ پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اتوار کے روز پاکستان کے ننکانہ صاحب گر دوارہ پر حملے کے خلاف لکھنؤ میں سکھوں نے احتجاج کیا۔
انہوں نے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور پاکستان میں ننکانہ صاحب گر دوارہ پر ہونے والے حملے پر حکومت سے کارروائی کی خواہش کی۔راج ناتھ سنگھ نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت سکھوں اور ان کے گر دوارے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کرے گی۔
کانپور کے پھولباغ علاقے میں،شیعہ مسلمانوں نے امریکہ کے ڈرون حملے میں ایران کی قدس فوج کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے خلاف اتوار کی شام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔بغداد میں جمعہ کے روز ایک فضائی حملے میں ایرانی اشرافیہ قدس فورس کے سر براہ جنرک قاسم سلیمانی ہلاک ہو گئے تھے۔
شیعہ مظاہرین نے صدر رام ناتھ کوئند پر بھی زور دیا کہ وہ ایک ٹی وی چینل کی جانب سے قاسم سلیمانی کو دہشت گرد ثابت کرنے پر چینل کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیں۔ شیعہ مظاہرین کے گروپ نے کہا،”ہم نے صدر رام ناتھ کوئند کو ایک ٹی وی نیوز چینل کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے ایک میمورنڈم فیکس کیا ہے،جس نے قاسم سلیمانی کو دہشت گرد کہا ہے۔