Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاتم کمار نے بی ایودھیا ریڈی کوٹی پی سی سی میڈیا کو...

اتم کمار نے بی ایودھیا ریڈی کوٹی پی سی سی میڈیا کو آرڈینیٹرمقرر کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیتی کے صدر این اتم ریڈی نے اتوار کے روز بورڈی ایودھیا ریڈی کو ٹی پی سی سی میڈیا کو آرڈینیٹر اور ریاستی پارٹی کا سرکاری ترجمان مقرر کیا۔

ٹی پی سی سی صدر نے آج زاتی طور پر بورڈی ایودھیا ریڈی کو تقرری کا آرڈر پیش کیا۔اتم کمار ریڈی نے ایودھیا ریڈی،جو کئی اخبارات میں سینئیر صحافی کی حیثیت سے کام کرتے ہیں،سے کہا کہ وہ ریاست کے لوگوں کے درمیان کانگریس پارٹی کی پالیسیوں اور نظریات کو اجاگر کریں۔

اتم کمار کے اس حکم کو قبول کرتے ہوئے،ایودھیا ریڈی نے ٹی پی سی سی کے سربراہ اور پارٹی کے دیگر سینئیر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا،اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ریاست کے عوام میں پارٹی کے نظریہ اور پالیسیوں کو پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ایودھیا ریڈی نے پرجا شکتی،آندھرا جیوتی،ساکشی اور اسی طرح کے کئی اخبارات میں کام کیا ہے۔