Tuesday, June 3, 2025
Homesliderاجتماعی عصمت دری کے بعد زندگی کی جنگ لڑ رہی دلت خاتون...

اجتماعی عصمت دری کے بعد زندگی کی جنگ لڑ رہی دلت خاتون کی موت ہوگئی

- Advertisement -
- Advertisement -

ہاتھرس: اترپردیش سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دلت خاتون نے 14 ستمبر کو ہاتھرس ضلع میں چار حیوانوں کے اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بننے کے بعد نئی دہلی کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

خاتون کو مبینہ طور پر 14 ستمبر کو اپنے گاؤں میں 4 حیوانوں نے اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا، جب وہ کھیت میں گئی تھی۔ متاثرہ لڑکی کو ابتدائی طور پر 15 دن قبل ایک ضلعی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، چار حیوانوں نے متاثرہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرنے کے بعد اس کی زبان کاٹ دی، اس کے علاوہ وہ اس کی ریڑھ کی ہڈی شدید زخمی ہوگئی تھی۔

اگلے دن اسے علی گڑھ کے ایک اسپتال لے جایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی کی حالات تشویشناک ہونے پر اور بہتر طبی سہولیات کے لیے دہلی کے صفدرجنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اپنی ماں کے ساتھ گائے کے لئے گھاس کاٹنے کے لئے قریبی کھیت میں گئی تھی اور اس کے فورا بعد ہی لاپتہ ہو گئیں۔ مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ بے دردی سے زخمی حالت میں پائی گئی، ملزم نے اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے چاروں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔بھوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں کسی بھی قسم کی کوئی عورت محفوظ نہیں ہے، اور ریاستی حکومت سے اس پر توجہ دینے کو کہا ہے۔