Sunday, June 8, 2025
Homesliderاجتماعی عصمت ریزی کے ملزمین کو 20 قید بامشقت کی سزا

اجتماعی عصمت ریزی کے ملزمین کو 20 قید بامشقت کی سزا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ایل بی نگر کی ایک خصوصی عدالت نے اگست  2019 میں 30 سالہ خاتون سے زیادتی کے الزام میں اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے  چارملزمین  کو 20 سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ  خاتون کا  اڈیشہ سے تعلق  تھا جو کہ مہیشورام میں اینٹوں کی بھٹی میں مزدوری کرتی تھی ۔ 16 اگست ، 2019 کو  جب وہ آدھی رات کو رافع حاجت کے لئے گئی تو ملزمان نے اسے اغوا کیا اور اسے ایک ویران جگہ پر لے گئے جہاں ان  چاروں ملزمان نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

 متاثرہ خاتوں کی جانب سے موصولہ شکایت کی بنیاد پر  مہیشورم پولیس نے مقدمہ درج کیا اور25 سالہ  ملزم راہول ،23  سالہ منوج سمراٹ ، 20 سالہ  درگا سمراٹ  اور 20 سالہ دھیا ندھی ماجی کو گرفتار کیا ۔ تمام ملزم اڈیشہ کے  رہنے والے ہیں  ۔ ایل بی نگر میں خواتین کے خلاف مظالم کی خصوصی عدالت نے سنوائی  کے دوران  27 گواہوں کے بیانات  اور ثپوتوں کی بنیاد پر ان ملزمین کو  20 سال کی سخت  بامشقت کی قید کی سزا سنائی اور ان میں سے ہر ایک کو سیکشن 376 ڈی اجتماعی زیادتی کے تحت 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ ملزمین جب جیل میں تھے تو  راچہ کنڈا کے پولیس کمشنر مہیش ایم باگوت نے ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ کی درخواست کی اور عدالت سے جلد مقدمہ چلانے کی درخواست کی۔ سزا کے اعلان کے بعد مہیش باگوت نے تفتیشی عہدیداروں اور ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر بوچی ریڈی کوتہنیت پیش کی  اور کہا کہ خاطیوں کے کیفرکردار تک پہنچانے میں عہدیداروں نے اہم رول ادا کیا اور ان کی محنت قابل تعریف ہے۔