Tuesday, June 10, 2025
Homeٹرینڈنگاجمیر کا سالانہ عرس اختتامی دن میں داخل

اجمیر کا سالانہ عرس اختتامی دن میں داخل

- Advertisement -
- Advertisement -

اجمیر۔ راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی ؒ کا 808 واں سالانہ عرس کل 5 مارچ کو نویں کے قل (بڑا قل) کے ساتھ باقاعدہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔ قل کے موقع پر درگاہ احاطے کو عقیدت مندوں کی جانب گلاب اور کیوڑے کے پانی سے دھونے کی مذہبی و روایتی رسم ادا کی جائے گی۔بڑے قل کے موقع پر صبح پانچ بجے سے 11 بجے تک ادا کی جانے والی رسم کے بعد انجمنوں کی جانب سے سب کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی اور بلند دروازے پر چڑھایاگیا عرس کا جھنڈا اتار لیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ رجب ماہ کی یکم تاریخ سے شروع ہوا عرس مبارک اختتام پذیر ہو جائے گا۔

بڑے قل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے درگاہ علاقے میں رونق برقرار ہے اور زائرین نے یہیں قیام کیاہے، جنہیں قل کی مذہبی رسم میں شریک ہونا ہے۔ یہ لوگ قل کے پانی کو بوتلوں میں بھرکراپنے گھروں کو لے جائیں گے۔ عرس مکمل ہونے پرضلع اور پولیس انتظامیہ بھی راحت کی سانس لے گی۔اجمیر میں پاکستان کے 211 ارکان کے جتھے کی موجودگی سیکورٹی کے لحاظ سے انتظامیہ کے لئے بڑاکام ہے۔ عرس اختتام پذیر ہونے کے باوجود وہاں کی حکومت کی چادرپیش نہیںکروائے جانے کا منصوبہ ہے۔ ذرائع کے مطابق 7 مارچ کو الوداع سے پہلے6 مارچ کو چادر پیش کروائے جانے کا منصوبہ تھا۔ اس سے پہلے بڑا قل بھی اختتام پذیر ہو جائے گا۔