Friday, March 29, 2024
Homesliderارجنٹائنا کے خلاف 3-0 کی شاندار کامیابی سے ہندوستان  چوتھے مقام پر...

ارجنٹائنا کے خلاف 3-0 کی شاندار کامیابی سے ہندوستان  چوتھے مقام پر پہنچ گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

بیونس آئریس ۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اولمپک چیمپینس ارجنٹائنا کے خلاف ایف آئی ایچ پرولیگ کے دوسرے مقابلہ میں 3-0 کی شاندار کامیابی حاصل کی اس کی بدولت وہ ٹیموں کے جدول میں چوتھے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ ہندوستان کی کامیابی میں ہرمن پریت سنگھ نے 11 ویں منٹ، للت اپادھیائے نے 25 ویں منٹ اور مندیپ سنگھ نے 58 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اہم رول ادا کیا۔ گزشتہ روز ہندوستانی ٹیم نے شوٹ آؤٹ کے ذریعہ ایک اور بونس پوائنٹ حاصل کیا تھا نیز اس کامیابی کے بعد ہندوستانی ٹیم کے جملہ نشانات کی تعداد 15 ہوچکی ہے اور اس نے 8 مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے یہ نشانات حاصل کئے ہیں جس کی بدولت اب وہ ایف آئی ایچ میں ٹیموں کے جدول میں چوتھے مقام پر پہنچ چکی ہے اور وہ آسٹریلیا سے ایک نشان کے فرق سے آگے ہے۔

آسٹریلیائی ٹیم نے بھی اتنے ہی مقابلے کھیلے ہیں۔ ہندوستان، آسٹریلیا اور ارجنٹائنا ٹوکیو اولمپکس میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کریں گے کیونکہ یہ ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں جس کی دیگر ٹیمیں اسپین، نیوزی لینڈ اور میزبان جاپان ہیں۔ دریں اثناءارجنٹائنا 12 مقابلوں کے بعد 11 نشانات حاصل کئے ہیں اور وہ ٹیموں کے جدول میں چھٹے مقام پر فائز ہے۔ ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے اس مقابلہ میں ارجنٹائنا نے شاندار آغاز کیا تھا جبکہ ہندوستانی گول کیپر کرشن بہادر پاٹھک نے میزبان کھلاڑی مارٹین فیلیو کی جانب سے گول بنانے کی دو کوششوں کو ناکام کیا ورنہ ارجنٹائنا کی ٹیم ابتداءمیں ہی دوہری سبقت حاصل کرچکی ہوتی۔ ہرمن پریت نے مقابلے کے 11 ویں منٹ میں ہندوستان کو ملنے والے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو سبقت دلوائی۔