Monday, April 21, 2025
Homesliderاردو کے تحفظ و بقا میں اردو صحافیوں کا رول ناقابل فراموش:...

اردو کے تحفظ و بقا میں اردو صحافیوں کا رول ناقابل فراموش: محمد محمود علی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ اردو صحافت کے دو سو سال کی تکمیل کی خوشی میں تشکیل تلنگانہ کے بعد پہلی مرتبہ تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی کی جانب سے اردو صحافیوں کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اردو مسکن ہال حیدرآباد میں شاندار انعقاد عمل میں آیا ۔ صحافیوں کی کثیر تعداد نے اس ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا۔ ۔اس اجلاس کی صدارت میڈیا اکیڈمی کے چیرمن الم نارائنا نے کی جبکہ مہمانان اعزازی کے طور پر رکن قانون ساز کونسل سید امین الحسن جعفری، رکن اسمبلی ممتاز احمد خاں، کارپوریٹرز مصطفیٰ علی مظفر،محمد غوث، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس کے صدر ماروتی ساغر، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد، الیکٹرانک میڈیا اسوسئیشن کے صدر محمد اسمعیل، میڈیا اکیڈمی سکریٹری وینکٹیشور راو  اور دیگر شریک تھے۔ ان کے علاوہ ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین، جوائنٹ سکریٹری حبیب علی الجیلانی، آرگنائزینگ سکریٹری محمد امجد علی، ٹی یو ڈبلیو جے ایف حیدرآباد ڈسٹرکٹ کنوینر اور بی بی این چینل کے نیوز ایڈیٹر و اینکر ایم اے محسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس ورکشاپ میں میڈیا اکیڈیمی کے چیئرمین الم نارائن نے اردو زبان کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان صرف مسلمانوں کی زبان نہیں بلکہ یہ ہماری تہذیب کا حصہ ہے۔ دکنی اردو حیدرآباد کا فخر ہے۔ ریاست تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے اردو زباں کے تحفظ و بقا مین اردو صحافیوں کے رول کو غیر معمولی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو صحافیوں کے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ایک ایسے وقت جب اردو زباں کو سازش کے تحت ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایسے وقت میں ریاست تلنگانہ میں اردو زباں کی ترقی و ترویج کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ یہ کہنا ہے کہ ریاست کے وزیرداخلہ محمد محمود علی کا۔ آئیے جانتے ہیں اردو کولے کر ہوم منسٹر محمود علی کا مزید کیاکہنا ہے۔تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی کے زیر اہتمام اردو صحافیوں کے لئے منعقد کیے گئے تربیتی ورکشاپ میں ہوم منسٹر محمود علی نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب دئیے۔ وہیں انہوں نے ایکریڈیٹیشن کارڈ، ٹول گیٹ پر صحافیوں کی گاڑیوں کو رعایت، و دیگر مراعات دینے پر غور کرنے کی بھی بات کہی۔

میڈیا اکیڈیمی آف تلنگانہ نے سی این آئی سینٹرل نیوز آف انڈیا کے صحافی محمد قیصر کی گزشتہ دنوں ہوئی موت پر انہیں تعزیت پیش کی تو وہیں مرحوم محمد قیصر کی اہلیہ کو اکیڈیمی اور تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی کامیاب نمائندی پر ایک لاکھ روپے کا چیک، ماہانہ تین ہزار روپے الاﺅنس اور اُن کے بچوں کو دسویں جماعت پاس ہونے تک ماہانہ ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم صحافی محمد قیصر کی اہلیہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا گیا۔