حیدرآباد،: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال2019-20 میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔ اس سال بیچلر آف ووکیشنل کورسز میڈیکل لیباریٹری ٹیکنالوجی (ایم ایل ٹی) اور میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کورسز متعارف کیے گئے ہیں۔ یہ کورسز یونیورسٹی گرانٹس کمیشن سے نیشنل اسکل فریم ورک (این ایس کیو ایف)کے تحت منظور شدہ ہیں۔ ان کورسز میں کامیابی پر کاپوریٹ اور سرکاری ہسپتالوں، نرسنگ ہومس، اولڈ ایج ہومس وغیرہ میں تقرر کا موقع رہے گا۔
اسکول برائے سائنسی علوم میں 5 شعبے ہیں ریاضی، طبیعات، کیمیائ، نباتیات اور حیاتیات۔ شعبوں میں تمام تر سہولیات سے آراستہ لیب ہیں اور یہاں کے اساتذہ کو تدریس و ریسرچ کا خاصہ تجربہ ہے۔
اسکول برائے سائنسی علوم میں ان دو نئے کورسز کے علاوہ گذشتہ سال پالی ٹیکنیک میں الکٹرک اینڈ الکٹرانک انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، اپیرل انجینئرنگ و آٹو موبائل انجینئرنگ اور پی ایچ ڈی میں نباتیات، کیمیاءاور طبیعات (فزکس) کا آغاز کیا گیا تھا۔
کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعہ پالی ٹیکنیک اور بی ایس سی کے طلبہ کو ملازمتیں حاصل ہوئی ہیں۔ پالی ٹیکنیک کے طلبہ کو ملٹی نیشنل کمپنیاں اور مشرق وسطیٰ کی کمپنیوں میں کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعہ روزگار فراہم ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بی ایس سی کے دو طلبہ نے اسکائی واچ ایرے نیٹ ورک (سوان) پراجیکٹ کے مشاہدہ کے لیے بنگلور کے قریب گوری بدنور ریڈیو ٹیلی اسکوپ کا دورہ بھی کیا ہے۔یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے اسپورٹس کا میدان، جم، مختلف کھیلوں کے لیے کوچس کے علاوہ زائد نصابی سرگرمیوں کے لیے مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت موجود ہے جہاں طلبہ کو تحریری و تقریری مقابلے، اداکاری، داستان گوئی وغیرہ کی تربیت دی جاتی ہے۔
دسویں کامیاب طلبہ کے لیے پالی ٹیکنیک کالجس حیدرآباد، دربھنگہ (بہار)، بنگلور، کڑپہ (آندھرا پردیش) اور کٹک (اڈیشہ)میں بھی دستیاب ہیں۔ ان کورسز کے علاوہ یونیورسٹی میں پالی ٹیکنیک میں سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ، انفارمیشن ٹکنالوجی انجینئرنگ، الکٹرانک اینڈ کمیونکیشن انجینئرنگ بھی دستیاب ہیں۔ ان کے علاوہ مدرسے سے فارغ طلبہ کے لیے پالی ٹیکنیک و بی ایس سی میں داخلے کے لیے برج کورس ہے۔
بی ایس سی کے علاوہ ریاضی میں ایم ایس سی بھی دستیاب ہے۔ ریاضی، حیاتیات، نباتیات، طبیعات اور کیمیا میں پی ایچ ڈی کورسز ہیں۔ پی ایچ ڈی اور پالی ٹیکنیک میں داخلے انٹرنس کی اساس پر دیئے جارہے ہیں اور رابطہ (برج) کورس، بی ایس سی اور ایم ایس سی میں داخلے میرٹ کی اساس پر دیئے جارہے ہیں۔ انٹرنس ٹسٹ کے اساس پر داخلے کی آخری تاریخ یکممئی 2019 ہے جبکہ انٹرنس اساس کے کورسز میں 30 جون تک داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ دستیابی کی صورت میں ہاسٹل کی سہولت رہے گی۔ آن لائن داخلے اور دیگر جانکاری کے لیے ویب سائٹ www.manuu.ac.in دیکھی جاسکتی ہے۔
اردو یونیورسٹی میں اسکول آف سائنسس میں داخلے، دو نئے کورسز متعارف
- Advertisement -
- Advertisement -