ممبئی ۔ پنجاب کنگز کے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا ٹیم کے ساتھی ارشدیپ سنگھ کی ڈیتھ اوورز بولنگ سے کافی متاثر ہیں، انہوں نے کہا کہ 23 سالہ دراز قد بولر کے پاس بہت زیادہ صلاحیت ہے اور وہ بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منواسکتے ہیں ۔ربادا اور ارشدیپ کی شاندار بولنگ گزشتہ مقابلے میں اہم موڑ ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے پیر کی رات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں چینائی سوپر کنگز کو 11 رنز سے شکست دی۔ 17 ویں اوور میں ارشدیپ نے صرف چھ رنز دئے ۔ آف اسٹمپ کے باہر یارکر اور سٹمپ پر فل لینتھ گیندیں ڈالیں تاکہ امباتی رائیڈو اور رویندرا جڈیجہ گیند کو باؤنڈری تک نہیں پہنچا سکے۔
ارشدیپ نے 19 ویں اوور میں چیزوں کو اور بھی مشکل بنا دیا، صرف آٹھ رنز دے کر ایک بار پھرا سٹمپ پر مکمل لمبائی والی گیندوں کے ساتھ وائیڈ یارکرز کرتے ہوئے ایم ایس دھونی کو صرف ایک باؤنڈری لگانے کا موقع دیا ۔ اس شاندار اوور نے چیزوں کو آخری اوور تک پہنچا دیا اور چینائی کو میچ جیتنے کے لیے چھ گیندوں پر 27 رنز کی ضرورت تھی اور اسے 11 رنز کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔
ربادا نے کہا کہ میرے خیال میں ارشدیپ اس مقابلے میں بہترین ڈیتھ بولر رہے ہیں۔ اعدادوشمار یہی کہتے ہیں۔ وہ ایک نوجوان کھلاڑی ہے، اس کے پاس بہت زیادہ صلاحیت، بہت زیادہ امنگ اور اس کے پاس ٹیلنٹ بھی ہے۔ اور وہ صرف ایک اچھا لڑکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ڈیتھ پر بھی بولنگ کی ہے اس لیے میں جانتا ہوں کہ میں آخری اوورس کے وقت بولنگ کرنے کا تجربہ رکھتا ہوں لیکن ارش ابھی نیا ہے لیکن وہ کافی شاندار ہے اور اس نظم و ضبط میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ باقی سب ان کے کردار کو جانتے ہیں۔ ربادا نے ٹیم میں دوسروں کے کردار بھی بیان کیے اور بتایا کہ کس طرح ہر کوئی کچھ نہ کچھ کیا ہے ۔