Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا طویل علالت کے بعد دیہانت

سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا طویل علالت کے بعد دیہانت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : سابق وزیر خزانہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما ارون جیٹلی کا طویل علالت کے بعد ہفتہ کے روز ایمس اسپتال میں دیہانت ہو گیا۔ان کا جمعرات کو ڈائیلاسز کیا گیا تھا۔ان کی عمر 66 سال تھی۔انہیں سانس لینے میں تکلیف کی وجہ، 9اگسٹ کو دہلی کے ایمس اسپتال میں شریک کروایاگیا تھا۔اور اسپتال میں شریک کرنے کے بعد ان کی طبعیت لگاتار بگڑتی رہی۔انکی کچھ سال قبل بیریاٹریک سرجری کی گئی تھی۔جمعہ کو انکی حالت بگڑ گئی تھی،اورہفتہ کو ان کا دیہانت ہو گیا۔

ارون جیٹلی پیشہ سے ایک وکیل تھے،اور وہ بی جے پی حکومت کے پہلے دور اقتدار میں وزیر آعظم نریندر مودی کی کابینہ کا اہم حصہ  رہے تھے۔انہوں نے وزیر خزانہ اور وزیر دفاع دونوں وزارتوں پر فائز رہ کر خدمات انجام دی تھی۔ارون جیٹلی نے اپنی خراب صحت کی وجہ سے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لیا،پچھلے سال 14مئی کو ایمس میں انکے گردے کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا۔اور ان کی جگہ وزیر ریلوے پیوش گوئل نے وزارت خزانہ کا قلدان سنبھالا تھا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جانے مانے رہنما اور مشہور وکیل ارون جیٹلی 28دسمبر 1952کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے والدین وکیل مہاراج کشن جیٹلی اور رتن پربھا جیٹلی ہیں۔انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم 1957سے 1969کے دوران دہلی کے سینٹ زاویرس اسکول میں حاصل کی۔انہوں نے 1973میں دہلی کے شری رام کالج آف کامرس سے بی کام کیا تھا۔اس کے بعد،انہوں نے 1977میں دہلی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ارون جیٹلی 1974میں دہلی یونیورسٹی کے طلباء تنظیم کے صدر بھی رہے۔

ارون جیٹلی نے 24مئی 1982کو سنگیت جیٹلی سے شادی کی۔ان کے دو بچے ہیں،بیٹا روہن اور بیٹی سونالی۔ارون جیٹلی،سبزی کور اور پنجابی برہمن تھے۔انہیں مطالعے اور لکھنے کا شوق تھا۔انہوں نے قانون کی بہت سی کتابیں لکھی ہیں۔