Wednesday, April 23, 2025
Homesliderارون لال 66 کی عمر میں  38 سالہ بل بل سے دوسری...

ارون لال 66 کی عمر میں  38 سالہ بل بل سے دوسری شادی کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ  ۔ ہندوستان کے سابق کرکٹر اور بنگال رانجی ٹیم کے موجودہ کوچ ارون لال 2 مئی 2022 کو ایک خانگی تقریب میں اپنے دیرینہ دوست بل بل سہا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔بنگال کے 66 سالہ سابق اوپنراپنی  ساتھی  بُل بُل جن کی عمر 38 سال ہے، ان کے ساتھ کافی عرصے سے تعلقات  میں تھے اور رپورٹس کے مطابق جوڑے نے تقریباً ایک ماہ قبل منگنی کی تھی اور اب اس کو شادی میں تبدیل کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔

ارون لال نے پہلے رینا سے شادی کی تھی لیکن وہ باہمی رضامندی سے الگ ہوگئے۔ تاہم اپنی طلاق کے بعد بھی معروف کرکٹر اپنی پہلی بیوی کے ساتھ رہتے ہیں کیونکہ وہ اس وقت بیمار ہیں۔نیوز 18 بنگالی کی ایک رپورٹ کے مطابق ارون  لال اپنی پہلی بیوی رینا کی دیکھ بھال کررہے ہیں اور اپنے موجودہ ساتھی بل بل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے ان کی رضامندی لے لی ہے۔شادی کے دعوت نامے کی جو تصاویر انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں ان کے مطابق شادی اگلے ماہ کے شروع میں پیئر لیس ان، ایسپلانیڈ، کولکتہ میں ہوگی۔

ارون لال، جو دہلی کے لیے بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں، انہوں نے اپنی شادی کا دعوت نامہ بنگال کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے عہدیداروں اور خاندان کے دیگر قریبی افراد اور دوستوں کو بھیجا ہے تاکہ وہ اپنے خاص موقع پر قریبی رشتے داروں اور دوست احباب کے ساتھ خوش رہیں۔یاد رہے کہ 2016 میں جبڑے کے کینسر کی تشخیص سے پہلے ارون لال بین الاقوامی اور ڈومیسٹک دونوں میچوں کے دوران کمنٹری پینل پر ایک باقاعدہ فیچر تھے۔ تاہم گزشتہ چند سالوں میں انہوں نے خود کو ملک کے سب سے زیادہ متاثر کن کوچز میں سے ایک کے طورپر منوایا ہے۔