Wednesday, April 23, 2025
Homesliderاستمھ کی سنچری کے بعد ہندوستان کا بھی بہتر جواب

استمھ کی سنچری کے بعد ہندوستان کا بھی بہتر جواب

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی ۔ سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے بالآخر سیریز میں اپنا فارم حاصل کرلیا اور 131 رنز بناتے ہوئے شاندار واپسی کرنے کے ساتھ اپنی27 ویں سنچری مکمل کی جبکہ ہندوستان کےلئے بائیں ہاتھ اسپنر رویندر جڈیجہ نے 62 رنز پر چار وکٹوں کی بہترین بولنگ کی اور قومی اوپنرس کی عمدہ آغاز سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو ٹھوس جواب دیتے ہوئے مقابلہ برابری پرلادیا ۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 338 رنز بنائے جبکہ ہندوستان نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 96 رن بنائے لئے ہیں تاہم ہندوستانن آسٹریلیا کے مجموعی اسکورسے ابھی پہلی اننگز میں242 رنز سے پیچھے ہے اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں ٹسٹ کا دوسرادن پوری طرح اسمتھ اور جڈیجہ کے نام رہا۔ اسمتھ پہلے دو ٹسٹ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن انہوں نے تیسرے ٹسٹ میں شاندار واپسی کی اورضرورت کے وقت سنچری بنائی ۔استمھ نے اپنی اننگز کے دوران 226 گیندوں کا سامنا کیا اور 16 چوکے لگائے ۔

سنچری کے علاوہ اسمتھ نے تیسری وکٹ کےلئے لابوشین کے ہمراہ 100 کی پارٹنر شپ بنائی تاہم لابوشین 91 رنز بناکر جڈیجہ کا شکار بنے۔ لبوشین نے 196 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی اننگز کے دوران 11 چوکوں کی مدد 91 رنز بنائے جن کا سلیپ پر اجنکیا رہانے نے ایک شاندار کیچ لیا۔ دوسری جانب جڈیجہ نے18 اوور میں62 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کوبڑا اسکور بنانے سے روکا ۔ جڈیجہ نے لوور آرڈر میں متھیو ویڈ کو آوٹ کیا جوکہ 16 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے تیز رفتار 13 رنز بناکر اپنے مقاصد ظاہر کردئے تھے اور ظاہر ہورہا تھا کہ وہ استمھ کے ساتھ جارحانہ اور تیز رفتار بیٹنگ کرنے کے خواہاں ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ رنز بناسکے۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کوآل آؤٹ کرنے کے بعد پہلی اننگز میں اچھی شروعات کی اور روہت شرما اور شوبھمن گل نے پہلی وکٹ کےلئے 70 رنز کی ساجھیداری کی ۔ روہت شرما زخمی ہونے کی وجہ سے پہلے دو ٹسٹ مقابلوں سے باہر تھے لیکن اس میچ میں انہوں نے واپسی کر کے اوربہتر شروعات فراہم کرنے میں اپنے تجربہ کا پورا استعمال کیا لیکن وہ انفرادی طور پر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے ۔ روہت کوجوش ہیزل ووڈ نے اپنی ہی گیند پرخود ہی کیچ کرکے آؤٹ کیا ۔

 روہت نے77 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے26 رنز بنائے ۔ پہلی وکٹ گرنے کے باوجود شوبھمن نے اپنی عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور اپنے ٹسٹ کریئرکی پہلی نصف سنچری بنائی ۔ شوبھمن کا یہ دوسرا ٹسٹ میچ ہے اورانہوں نے میلبورن میں اپنے ٹسٹ کیریئر کا آغازکیا تھا ۔ نصف سنچری بنانے کے بعد شوبھمن زیادہ دیرکریز پر نہیں ٹک سکے اور پیٹ کمنس نے کیمرون گرین کے ہاتھوں کیچ کرا کر پویلین بھیج دیا ۔ شوبھمن نے101 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 50 رن بنائے ۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک چیتشور پوجارا53 گیندوں میں 9 رنز اور کپتان اجنکیا رہانے 40 گیندوں میں 5 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ نے 23 رنز دے کر ایک وکٹ اورکمنس نے19 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے ۔