Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگاسدالدین اویسی نے پاکستان کے وزیر آعظم عمران خان پر شدید حملہ...

اسدالدین اویسی نے پاکستان کے وزیر آعظم عمران خان پر شدید حملہ کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کل ہند مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے سر براہ اسد الدین اویسی نے پاکستان کے وزیر آعظم عمران خان پر شدید حملہ کیا۔حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اویسی نے عمران خان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ملک کی فکر کریں۔اویسی نے پاکستان کے وزیر آعظم عمران خان کی ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی ویڈیو پوسٹ کرکے ہندوستان سے متعلق ویڈیا ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے کہا،عمران خان،آپ اپنے ملک کی فکر کریں،ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں،ہمیں کبھی یاد نہ کریں۔ہم نے جناح کے غلط عقیدہ،پیغام کو مسترد کر دیا ہے۔ہمیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم انشا ء اللہ اپنی زندگی کے آخری دن تک ہندوستانی مسلمان رہیں گے۔

اویسی نے کہا کہ ”دنیا کی کوئی طاقت ہم سے ہندوستانی پن نہیں چھین سکتی۔اور دنیا کی کوئی طاقت میری مذہبی شناخت مجھ سے نہیں چھین سکتی،کیونکہ آئین ہند اس کی ضمانت دیتا ہے۔اویسی نے کہا کہ وزیر آعظم پاکستان میں سکھوں کی حفاظت کریں اور سکھ گرودوارہ پر حملہ کرنے والوں کو روکیں۔

اس کے علاوہ اسد الدین اویسی نے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے وزیر آعظم عمران خان کو ہندوستانی مسلمانوں کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ یہاں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف 25جنوری کو چارمینار میں ایک بڑا جلسہ منعقد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 25جنوری کی آدھی رات کو قومی پرچم لہرا کر قومی ترانہ گائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 10جنوری کو حیدرآباد میں پر امن مارچ نکالا جائے گا۔