Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاسد اویسی نے دبیر پورہ میں جاری نالے کی توسیع کے کاموں...

اسد اویسی نے دبیر پورہ میں جاری نالے کی توسیع کے کاموں کا معائنہ کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی نے منگل کے روز دبیر پورہ میں جاری نالے کو چوڑا کرنے کے کاموں کا معائنہ کیا۔جی ایچ ایم سی کی جانب سے دبئی پورہ دروازہ سے گنگا نگر نالہ تک 1.98کروڑ روپئے کی لاگت سے نالہ کی چوڑائی کا کام سر انجام دیا جا رہا ہے،جس میں نالہ کی توسیع،ڈیسلٹنگ،دیوار کی تعمیر اور سی سی سلیب شامل ہیں۔

اسد اویسی  نے چار مینار زونل کمشنر سرینواس ریڈی سے نالہ کے کام کی تفصیلات معلوم کیں اور بلدیہ کے عہدیداروں سے درخواست کی کہ وہ نالہ کے کاموں میں تیزی لائیں اور انہیں جلد سے جلد مکمل کریں۔

انہوں نے عہدیداروں سے یہ بھی درخواسست کی کہ وہ محرم کے دوران ٹریفک اور عقیدت مندوں کو پریشان نہ کریں،کیونکہ نالہ بی بی کا الاوہ کے قریب روڈ سے متصل ہے۔ان کے ہمراہ رکن اسمبلی یاقوت پورہ سید احمد پاشاہ قادری،ایم ایل سی ریاض الھسن آفندی،زونل کمشنر سرینواس ریڈی،پارٹی کارپوریٹرز اور جی ایچ ایم سی اور ایچ ایم ڈبلیو ایس اور ایس بی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔