Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامیاسرائیلی آرمی چیف بھی قرنطینہ میں پہنچ گیا

اسرائیلی آرمی چیف بھی قرنطینہ میں پہنچ گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

یروشلم ۔اسرائیل میں کرونا کی تیزی کے ساتھ پھیلتی وباء نے اسرائیل کی صف اول کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی کرونا کے باعث آئسولیشن کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کردیئے گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے  کہ آرمی چیف نے 10 روز قبل ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد پتہ چلا کہ اس میں شرکت کرنے والا ایک عہدیدار کرونا کا شکار تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرعی نے کہا کہ آرمی چیف کی حالت بہتر ہے ابھی تک ان میں کرونا کی وباء کی کوئی علامت ظاہر نہیں آئی۔ گزشتہ روز ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا  تھا کی میڈیکل معائنوں  میںمعلوم ہوا  ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کرونا سے محفوظ ہیں تاہم وہ فی الحال قرنطینہ میں رہیں گے۔ خیال رہے کہ اسرائیل میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 685 ہوگئی ہے جب کہ 18 صہیونی کرونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔