Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگاسرائیلی کمپنی کی جانب سے شراب کی بوتلوں پر گاندھی جی کی...

اسرائیلی کمپنی کی جانب سے شراب کی بوتلوں پر گاندھی جی کی تصویر

- Advertisement -
- Advertisement -

ترواننتپورم:  بی جے پی اور اسکی حلیف جماعتوں کی جانب سے پہلے ہی ہندوستان میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خلاف نفرت اور زہر اگلنے کے واقعات سے ہندوستانی برہم تھے تو اب مودی حکومت میں اس نے بین الاقوامی دوست اسرائیل کی ایک کمپنی نے شراب کے بوتلوں پر گاندھی جی کی تصویر استعمال کرتے ہوئے ہندوستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

 کیرالہ کے مہاتما گاندھی میموریل فاؤنڈیشن نے شراب کی بوتلوں پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر چھاپے جانے کے سلسلہ میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے شکایت کرکے اسرائیلی کمپنی کے خلاف مناسب کارروائی کی اپیل کی ہے۔كوٹايم کے پالا واقع فاؤنڈیشن کے صدر ا ے بي جے جوس نے دونوں وزرائے اعظم کومکتوب لکھ کر شکایت کی کہ اسرائیل کے تافین انڈسٹریل زون میں ماکہ بریویری کمپنی نے اپنی شراب کی بوتلوں اور کین پر بابائے قوم کی تصویر چسپاں کی ہیں۔

فاؤنڈیشن کے صدر نے اسے شراب بنانے والی کمپنی کی جانب سے غیر مناسب طرز عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شراب کی بوتلوں پر چسپاں کی گئی تصاویر کو امیت شموني نام کے شخص نے ڈیزائن کیا ہے۔ جوس نے کہا،  ان تصاویر کے ساتھ گاندھی کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ امیت کی ویب سائٹ ہپسٹراری ڈاٹ کام پر گاندھی جی کی تصویر کولنگ گلاس، ٹی شرٹ اور اوورکوٹ پر دکھائی گئی ہے۔

بابائے قوم کی تصاویر کو شراب کی بوتلیں اور ویب سائٹس سےہٹانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جوس نے کہا کہ بابائے قوم کے طور پر جانے جانے والے باپو، عدم تشدد کی دنیا کے سب سے مقبول سفیرہیں۔ دونو ممالک کے وزرائے اعظم-مودی اور نیتن یاہو کو لکھےمکتوب میں، انہوں نے زور دیا کہماکہ بریویری کمپنی کو گاندھی کی تصویر والی شراب کی بوتلیں اور كین کو جلد سے جلد واپس لینے کی ہدایت دی جائے۔

گاندھی جی، جنہوں نے شراب کی کھپت اور پر چار کے خلاف سخت موقف اپنایا تھاانہوں نے ایک موقع پر کہا تھا کہ اقتدار ملنے کے بعد وہ ایک ہی بار میں ملک میں شراب بنانے والی تمام کمپنیوں اور اس کی فروخت کوبند کر دیں گے لیکن آج شراب کی بوتلوں پر انکی تصویر استعمال کرتے ہوئے کرڑہاہندوستانیوں کے جذبات مجروح کئے گئے ہیں۔