Monday, June 9, 2025
Homeبین الاقوامیاسرائیل غیر قانونی ریاست :ایران

اسرائیل غیر قانونی ریاست :ایران

- Advertisement -
- Advertisement -

تہران ۔ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو غیرقانونی ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریف کی تباہی  قابل حصول ہدف بن گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق میجرجنرل حسین سلامی نے کہا کہ یہ ناجائز ریاست کو نقشے سے ضرور ختم کردیا جائے گا اور یہ دور نہیں، ایک خواب جو قابل حصول ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی چار دہائیوں میں ہم نے صہیونی غیرقانونی ریاست کو تباہ کرنے کی صلاحت حاصل کرنے کا انتظام کرلیا ہے۔ایک انٹرو میں جنرل حسین سلامی نے کہا کہ یہ صہیونی حکومت خاتمے کی جانب گامزن ہے کیونکہ ابتدا سے ہی یہ قانونی حیثیت سے کھوکھلی ہے اور اسرائیل کی اپنی کوئی سرزمین یا آبادی نہیں یہاں تک دنیا کی تاریخ میں بھی اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا مزید کہا  اسرائیل کے اندرونی مسائل اور خطرات بڑھ گئے ہیں اور خطے میں اس کے فساد نے اسلامی دنیا میں دراڈ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے اسلحے سے لیس بڑے گروہ اور فوجیں اس کے خلاف کھڑی ہیں۔

جنرل سلامی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے پہلے مرحلے میں اس کو تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے لیکن دوسرے مرحلے میں فسادی ریاست کو دنیا کے جغرافیے سے ختم کردینا چاہیے اور یہ اہم مسئلہ نہیں کوئی خواب نہیں رہا بلکہ قابل حصول ہدف ہے۔خیال رہے کہ ایرانی جنرل کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اس طرح کا سخت بیان پہلی مرتبہ سامنے نہیں آیا بلکہ اس سے قبل بھی وہ اپنی طاقت سے خبردار کرچکے ہیں تاہم ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ان کے تعلقات سعودی عرب سے انتہائی کشیدہ ہیں اور جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

جنرل سلامی نے چند ہفتے قبل امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا اگر انہوں نے ایران کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے اور اس کا خاتمہ پھر ایران کے ہاتھ میں ہوگا۔یاد رہے کہ سعودی عرب کی تیل برآمد کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد ایران کے خلاف کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ سعودی عرب اور امریکہ کی جانب سے ایران کے ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے تھے جبکہ ایران نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ایک انٹرویو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی واضح کیا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان جنگ عالمی معیشت کے لیے انتہائی نقصان کا باعث ہوگی۔