Saturday, June 7, 2025
Homesliderاسرائیل کی ترکی کےلئے پروازیں بحال

اسرائیل کی ترکی کےلئے پروازیں بحال

- Advertisement -
- Advertisement -

استنبول ۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوغان اکثر اپنی تقاریر میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔ ترک صدر کا فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع پرمبنی ایک نیا بیان سامنے آیا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف اسرائیل کی فضائی کمپنی  العال نے کئی سال کی بندش کے بعد ترکی کے لیے اپنی پروازیں بحال کردی ہیں۔

اسرائیل کی فضائی کمپنی  العال کا ایک مال بردار طیارہ  استنبول کےبین الاقوامی ایرپورٹ پراترا۔ اس جہاز کے ذریعے ترکی سے 24ٹن طبی سامان اسرائیل لایا گیا۔اسرائیلی اخبار  کی رپورٹ کے مطابق دس سال کے بعد  العال فضائی کمپنی کےطیاروں کی استنبول میں پہلی بار آمد ورفت شروع ہوئی ہے۔ فی الحال دونوں ملکوں کے درمیان طبی سامان کی آمدورفت کے لیے کارگو طیاروں کی خدمات بحال کی گئی ہے لیکن  دونوں ملکوں میں فضائی سروس کے تعطل کے دس سال کے بعد اہم پیش رفت ہے۔

رواں ہفتے اسرائیل کی فضائی کمپنی ترکی کے لیے انسانی بنیادوں کے تحت دو پروازیں چلا ئے گی۔ایک طرف ترکی فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرتا ہے اور دوسری طرف اسرائیل کے ساتھ بھی انقرہ کا کاروبای میل جول جاری ہے۔