Sunday, June 8, 2025
Homeاقتصادیاتاسکارٹ جانسن دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ

اسکارٹ جانسن دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن ۔ امریکی اداکارہ و گلوکارہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربزکے مطابق 34 سالہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔اسکارلٹ جانسن نے گزشتہ ایک سال میں 5 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے ۔یاد رہے کہ اسکارلٹ جانسن حالیہ کچھ عرصے میں ہالی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہی۔وہ گزشتہ سال بھی سب سے زیاد کمائی کرنے والی اداکارہ قرار پائی تھی۔

ان کے علاوہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ صوفیا ورگارا رہی جن کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 41 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔ان کے بعد اس فہرست میں ریز ودرسپون نے تیسرامقام حاصل کیا، جو گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کما چکے ہیں۔چوتھے نمبر پر اداکارہ نکول کڈمین کا نام رہا جن کی کمائی 3 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔جینفر انسٹن نے 2 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کرکے 5ویں مقام  حاصل کیا۔ کیلی کؤکو کا نام 6ویں مقام  پر رہا، انہوں نے 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کمائے ہیں۔الزبتھ موز 2 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر کے ساتھ 7ویں مقام پر رہی۔

جبکہ فوربز فہرست میں 8ویں مقام مارگوٹ روبی نے حاصل کی، جن کی مجموعی کمائی 2 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔9ویں مقام پر اداکارہ چارلز تھیرون رہیں جنہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔اس فہرست میں 10ویں مقام پر ایلن پومپیو رہی، جنہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ کی کمائی کی۔