Sunday, July 6, 2025
Homeٹرینڈنگاسکولی طلبہ کو ونڈوز10 سے آراستہ لیپ ٹاپ اور ڈسک ٹاپ حاصل...

اسکولی طلبہ کو ونڈوز10 سے آراستہ لیپ ٹاپ اور ڈسک ٹاپ حاصل کرنا آسان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تمام اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا آغاز ہو چکا ہے جس کے بعد اب ایک جانب جہاں بچوں کو تعطیلات کے آغاز کی  خوشیاں ہیں  اور وہ چھٹیوں میں ننھیال کا رخ  کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب اولیائے طلبہ اور والدین کو آئندہ تعلیمی سال کے اخراجات جس میں داخلے کی فیس ،کتابوں کی خریداری  کےلئے  رقومات کا انتظام ، نئے یونیفارم اور دیگر اخراجات کی تکمیل کے لیے انتظامات کی فکر لاحق ہے  ۔  علاوہ ازیں عصری دور میں تعلیم کے مسابقتی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کا حصول بھی لازمی تصور کیا جا رہا ہے ،کیونکہ اسکولز میں پروجیکٹ ورک کی تکمیل میں سائبر ٹکنالوجی کا اب استعمال ایک لازمی جز بن چکا ہے۔ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے بغیر تعلیم ادھوری تصور کی جارہی ہے جس کے بعد والدین کے لیے  اپنے بچوں  کو بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کرنے کے لئے گھر میں کمپیوٹر کا بھی انتظام کرنا پڑ رہا ہے۔

 ترقی یافتہ ممالک میں جو اسکولی تعلیمی نظام ہے وہاں ہر چار بچوں میں ایک کمپیوٹر کی اساس پر  اسکولس میں کمپیوٹر س کی سہولت فراہم کی جاتی ہیں جبکہ ہندوستان میں یہ رواج ابھی فروغ نہیں پایا ہے اور یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ کمپیوٹر لیب کے نام پر تقریبا ہر اسکول میں داخلوں کے وقت تشہیر کی جاتی ہے لیکن حقائق اس کے برعکس ہوتے ہیں ۔ شہر کے اسکولز اور خاص کر کے نامور اسکولز کا تجزیہ کیا جائے تو ایسے بہت کم اسکول ملتے ہیں جن میں ہفتہ واری یا کم از کم ماہانہ کی اساس پر بچوں کو کمپیوٹر لیب میں حقیقی طور پر پریکٹیکل کروائے جاتے ہیں ۔ ایک جانب اسکولز میں  ہر طالب علم کو کمپیوٹرز باآسانی دستیاب نہ ہونے کے مسائل  ہیں تو دوسری جانب گھر پر اپنے بچوں کو کمپیوٹر فراہم کرنے کے لیے مالی مسائل والدین کو پریشان کرتے ہیں ،لیکن ان کے لیے اس وقت ایک خوشخبری ہے کہ کمپیوٹر بنانے والی عالمی سطح پر ایک مشہور کمپنی لینووو نے ہر بچے کو لیپ ٹاپ  اور ڈسک ٹاپ فراہم کرنے کی کوشش میں والدین کو ایک ایسی سہولت فراہم کی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے بچوں کے لیے ونڈوز 10 سے آراستہ لیپ ٹاپ اور ڈسک ٹاپ کمپیوٹرس آسان طریقے سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ لینووو کمپنی کی جانب سے ایک مہم ‘‘بیک ٹو اسکول ’’ شروع کی ہے جس کے ذریعے تعلیمی اغراض کے لیے  ونڈوز 10 سے آراستہ لیپ ٹاپ  اور ڈسک ٹاپ کا حصول آسان ہوا ہے۔

لیپ ٹاپ کی آسان فراہمی اور خریداری کے لیے کمپنی کی جانب سے نہ صرف ایک سہولیات فراہم کی گئی ہیں بلکہ بجاج فینانس ، کیپیٹل فرسٹ اور پائن لیپس کے ذریعے آسان اقساط کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔ لیپ ٹاپ کے حصول کے لیے دیگر تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں جہاں لیپ ٹاپ اور ڈسک ٹاپ کی مختلف اقسام  اور ان پر فراہم کئے جانے والی ڈسکاؤنٹ اور دیگر تفصیلات دستیاب ہیں۔مزید تفصیلات  www.lenovo.com    ملاحظہ کریں۔