Monday, April 21, 2025
Homesliderاشون کا ورلڈکپ میں کھیلنا بھی مشکل : گواسکر

اشون کا ورلڈکپ میں کھیلنا بھی مشکل : گواسکر

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ روی چندرن اشون کوآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن ہندوستانی سابق کپتان سنیل گواسکرکو تجربہ کار آف اسپنر کے قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل ہونے کا موقع ملنے پر یقین نہیں ہے ۔ اشون محدود اوورزکی ٹیم میں چار سال کے بعد واپس آئے ہیں اور انہوں نے آخری مرتبہ ہندوستان کے لئے 2017 میں ایک ٹی ٹوئنٹی ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا میں کھیلا تھا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی اسکواڈ کے متعلق اسپورٹس ٹاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے گواسکر نے کہا کہ اشون کا انتخاب محض انگلینڈ ٹسٹ سیریز کے دوران پلیئنگ الیون میں ان کی عدم موجودگی کے لئے سلیکٹرزکی جانب سے تسلی بخش فیصلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اشون کی واپسی ایک اچھی چیز ہے لیکن ہمیں انتظارکرنا پڑے گا اور دیکھنا پڑے گا کہ آیا اسے پلیئنگ الیون میں جگہ ملتی ہے یا نہیں۔ آپ نے اسے 15 میں منتخب کیا ہے ، یہ ٹھیک ہے ، آپ نے اسے انگلینڈ کی ٹیم میں بھی منتخب کیا لیکن ایسا نہیں ہے اسے الیون میں موقع دینا ضروری سمجھا۔گواسکر نے کہا اشون کو ورلڈ کپ ٹیم میں شاید صرف ایک تسلی دینے کےلئے شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ انگلینڈ میں مایوسی کا ازالہ کر سکے۔کیونکہ ہنوز یہ سوال اہم ہے کہ کیا وہ الیون میں کھیلے گا؟یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

اشون کی ٹیم میں شامل کرتے ہئوے یوزویندر چہل کو ٹیم سے باہر کا راستہ دیکھادیا گیا ہے ۔ یوزویندر چہل کا ہندوستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے  اسکواڈ سے باہر ہونا واقعی ایک بڑا جھٹکا تھا۔  لیگ بریک بولر پچھلے کچھ سالوں سے وائٹ بال کرکٹ میں ہندوستان کے سب سے کامیاب اسپنر رہے ہیں  ہے۔ حالانکہ وہ حالیہ وقت میں  اپنے عروج پر نہیں ہیں لیکن  چہل نے سری لنکا کے دورے کے دوران شاندار بولنگ کی اور ایسا لگتا تھا کہ اس نے اپنا فام  واپس حاصل کرلیا ہے  تاہم  متحدہ عرب امارات اور عمان کی اسپن کےلئے ساز گار وکٹوں پر ہونے والے ورلڈ کپ کےلئے سلیکٹرز نے 31 سالہ اسپنر  کو منتخب نہیں کیا۔