Thursday, April 25, 2024
Homesliderاعتکاف اور افطار پارٹیوں پر پابندی کا اعلان

اعتکاف اور افطار پارٹیوں پر پابندی کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد میں اب جبکہ صرف چند دن باقی ہیں لیکن کورونا بحران کے دوران عالم اسلام کی توجہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ پر مرکوز ہے کیونکہ ماہ صیام کے آخری عشرے میں بندگان توحید ان مبارک مساجد کا رخ کرتے ہیں تاکہ اعتکاف کا اہتمام کرتے ہوئے شپ قدر کو پایا جاسکے  لیکن اس خبر سے لاکھوں مسلمانوں کو مایوسی ہوگی کہ کورونا بحران کی وجہ سے  نہ صرف اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ افطار پارٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے بموجب سعودی عرب میں متعلقہ اداروں نے ماہ صیام کے دوران اعتکاف اور افطار پارٹیوں پر پابندی کے علاوہ عید الفطر کے دوران کرونا وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اور اقدامات کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا  کی ابتدائی رپورٹس کے بموجب  سعودی  وزارت صحت، وزارت مذہبی امور، وزارت سیاحت، وزارت برائے دیہی امور اور ہاؤسنگ نے وزارت داخلہ کی مشاورت سے ماہ صیام اور عید الفطر کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں جن میں مختلف پابندیاں قابل ذکر ہیں ۔

ذرائع نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں نے ماہ صیام کے دوران اعتکاف کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ رمضان کے دوران افطار پارٹیوں پرپابندی ہوگی۔ مساجد میں بھی اجتماعی افطار پارٹیوں پر پابندی ہو گی لیکن  تمام تجارتی اور کاروباری مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ بازاروں کو کھلا رکھنے کے ساتھ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

ماہ صیام کے دوران سحری کے پروگرامس پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ عید کی نماز مساجد کے بجائے کھلے مقامات پر ادا کی جائے گی۔ ماہ صیام کے دوران تمام ہوٹل ور ریستوران بند رہیں گے۔ سعودی حکومت کی طرف سے تمام تجارتی  مراکز  کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ کورونا قواعد پر عمل کرنے کو یقینی بناتے ہوئے بازاروں کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے گا۔