Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاعظم خان نے معافی مانگی

اعظم خان نے معافی مانگی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان نے لوک سبھا میں خواتین مخالف تبصرہ کرنے پر پورے ایوان کے سامنے معافی طلب کی۔اس کے ساتھ ہی گزشتہ ہفتے شروع ہوئے اس تنازعہ کا خاتمہ ہوگیا۔

صبح 11بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی ،لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے خان کا نام پکارا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو برسر اقتدار اور اپوزیشن کی مختلف پارٹیوں کے اراکین نے یک آواز ہوکر اعظم خان کے خلاف ایسے سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا تھاجو مستقبل میں ایک مثال بن سکے ۔

اترپردیش کے رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے کہا کہ تبصرہ کرتے وقت ان کے دل میں نشست کے تئیںکوئی غلط ارادہ یا جذبات قطعی نہیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ریاست میں دو مرتبہ وزیر قانون رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک مرتبہ راجیہ سبھا رکن اور نومرتبہ رکن اسمبلی رہے ہیں۔ وہ بدنیتی پر مبنی بیان کبھی نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہا،پھر بھی اگر میرے الفاظ سے کسی کو دکھ پہنچا ہے تو میں معافی کا طلب گار ہوں۔

اس سے پہلے بی جے پیکی رکن رما دیوی نے کہا کہ وہ سن نہیں پائیں ہیں اور رکن کو اپنے الفاظ دہرانے چاہئے ۔جمعہ کو جب اعظم خان نے متنازعہ تبصرہ کیا تھا تو اس وقت رمادیوی ہی نشست پرموجود تھیں۔

اس پر سماجوادی پارٹی کے قائد اکھیلیش یادو نے رما دیوی کے بیان پر اعتراض کیا جس پران میں اور بی جے پی اراکین کے درمیان تلخ تکرار ہوئی۔

 رما دیو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے رکن کو ایوان کے باہر ایسے ہی تبصرے کرنے کی عادت ہے ۔ برلا نے کہا کہ سبھی اراکین کو ایوان کے وقار کو برقرار رکھنے کے تئیں محتاط رہنا چاہئے اور اب چونکہ متعلقہ رکن نے معافی مانگ لی ہے ،تو یہ امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں کوئی رکن اس طرح کی حرکت نہیں دہرائے گا۔