Wednesday, April 23, 2025
Homeاسپورٹسافریقی سابق اوپنر گبس نے غلطی سے عالیہ بھٹ کی تصویر ٹوئٹ...

افریقی سابق اوپنر گبس نے غلطی سے عالیہ بھٹ کی تصویر ٹوئٹ کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

جوہانسبرگ ۔ جنوبی افریقہ کے عظیم سابق اوپنر ہرشل گبس نے سوشل میڈیا پربالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی تصویرشیئرکی ہے۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں نہیں معلوم کہ یہ لڑکی کون ہے۔ دراصل ہرشل گبس کے ایک ٹوئٹ کو صارفین نے پسند کیا اوراس پرخوشی ظاہرکرتے ہوئے انہوں نے تصویر شائع کی۔ اس کے بعد ایک صارف نے ہرشل گبس سے پوچھا کہ کیا وہ عالیہ بھٹ کوجانتے ہیں، جس پرانہوں نے جواب دیا کہ وہ اس لڑکی کونہیں جانتے ہیں۔

 اس کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی اس کا جواب اسی اندازمیں دیا۔ انہوں نے بھی ایک متحرک تصویر شائع کی، جس میں وہ چوکے کا اشارہ کررہی ہیں۔ ہرشل گبس نے اس پرکہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ عالیہ بھٹ ایک ادا کارہ ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تصویر کی تعریف بھی کی۔ اس کے بعد تو سوشل میڈیا پرعالیہ بھٹ کے مداح ان کے اوربھی تصاویر شائع کرنے لگے۔ کئی مداحوں نے تورنبیرکپورکوبھی ٹیگ کیا۔ گبس کے اس ٹوئٹ پرتوایک صارف نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہرشل گبس ہندوستانی فالورس کو جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

2010 میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے والے ہرشل گبس کے نام ونڈے کرکٹ میں ایک اوورمیں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے2007 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈ کےخلاف یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ وہیں ونڈے کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل تین اننگز میں تین سنچری لگانے والے ہرشل گبس دنیا کے 9 ویں کھلاڑی ہیں۔