Saturday, May 10, 2025
Homesliderافغانستان کی صورت حال ، ہندوستان عالمی برادری سے رابطے میں

افغانستان کی صورت حال ، ہندوستان عالمی برادری سے رابطے میں

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے عالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں لیکن ہماری اب پہلی ترجیح یہ ہے کہ باقی ہندوستانی شہریوں کو وہاں سے واپس لایا جائے ۔ڈاکٹر جے شنکر نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاؤس کے انیکسی میں افغانستان کی صورتحال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر جے شنکر نے میڈیا سے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ لوگوں کو وہاں سے لانے پر ہے ۔

 حکومت افغانستان سے تمام ہندوستانی شہریوں کو جلد سے جلد واپس لانے کے لیے پرعزم ہے ۔ اس کے لیے دیوی شکتی آپریشن کے تحت چھ پروازیں چلائی گئی ہیں جن میں بیشتر ہندوستانیوں کو واپس لایا گیا ہے لیکن کچھ ابھی تک وہیں باقی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت یقینی طور پر سب کو واپس لائے گی۔ کچھ افغان شہریوں کو ہندوستانی پروازوں میں بھی لایا گیا ہے ۔

 اس کے ساتھ ساتھ حکومت افغانستان کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں اور فیصلوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ان سرگرمیوں اور فیصلوں میں ہندوستان کا کردار کے لئے جگہ ہو۔ انہوں نےکہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سلسلے میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور روسی صدر پیوتن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے کئی رہنماؤں سے بھی بات کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ خود اور سیکرٹری خارجہ نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو افغانستان کی صورتحال پر تفصیلات فراہم کریں گے ۔ اپوزیشن رہنماؤں نے بھی اپنا نقطہ نظر پیش کیا جو بنیادی طور پر وہاں سے لوگوں کو واپس لانے کے بارے میں تھا۔ اپوزیشن لیڈروں کے ہر سوال کا حکومت نے تسلی بخش جواب دیا۔