Saturday, May 10, 2025
Homeبین الاقوامیافغانستان کی یونیورسٹی میں دھماکہ، 20طلباء زخمی

افغانستان کی یونیورسٹی میں دھماکہ، 20طلباء زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

افغانستان: افغانستان کی غزنی یونیورسٹی میں دھماکے سے 20طلباء زخمی ہوگئے۔اطلاع کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع غزنی یونیورسٹی میں منگل کے روز بم دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں 20 سے زائد طلبہ زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا یونیورسٹی کے کلاس روم کے اندر ہوا۔

اس دھماکے  سے زخمی ہونے والوں میں 12طالبات بھی شامل ہیں۔اور زخمییوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق گذشتہ ماہ بھی غزنی یونیورسٹی کی بد میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا،جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور ہلاک ہوا تھا اور پانچ طلبہ بھی زخمی ہو گئے تھے۔