نئی دہلی : کانگریس کی جنرل سکڑیٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو اقتصادی سست روی پر نریندر مودی حکومت کی خاموشی کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہانے بازی اور بیان بازی اس اقتصادی سست روی کا حل نہیں ہے۔
پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ”کساد بازاری کی روزانہ خبریں اور اس پر بی جے پی حکومت کی خاموشی دونوں ہی خطرناک ہیں۔اس حکومت کے پاس نہ تو کوئی حل ہے اور نہ ہی وہ ملک کے شہریوں کو یقین دلانے کا اختیار رکھتے ہیں۔محض بہانے،بیان بازی اور افواہوں سے کام نہیں چلے گا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے حکومت پر حملہ کیا ہو،بلکہ اس سے قبل۔پرینکا نے خواتین پر مظالم،بڑھتی قیمتوں اور دیگر کئی امور پر حکومت پر تنقیدی حملہ کیا تھا۔