Saturday, June 7, 2025
Homesliderالو ارجن کے ساتھ  ایس ایس راجا مولی اپنی  پہلی فلم  بنائیں...

الو ارجن کے ساتھ  ایس ایس راجا مولی اپنی  پہلی فلم  بنائیں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ باہوبلی  کی شاندار کامیابی کے بعد ایس ایس راجامولی ان دنوں اپنی  اگلی فلم آر آر آر  کی وجہ سے سرخیوں  میں ہیں۔ ان کی  یہ فلم 25 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے، جس میں جونیئر این ٹی آر اور رام چرن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اس کے علاوہ اس فلم میں بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ بھی موجود ہیں ،لیکن ایس ایس راجامولی کا دھماکہ یہیں رکنے والا نہیں ہے۔

 اس کے بعد وہ مہیش بابو کے ساتھ جنگل ایڈونچر پر کام کریں گے لیکن انتظار کریں، بس اپنے جوش کو تھامے رکھیں کیونکہ تازہ ترین میڈیا رپورٹر کے بارے میں بات کریں تو  ایس ایس راجامولی مہیش بابو کے بعد الو ارجن سے ہاتھ ملانے والے ہیں۔ دونوں ایک بلاک بسٹر فلم کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ فلم ایس ایس راجامولی کے والد کے وی وجیندر پرساد نے لکھی ہے۔بالی ووڈ خبری کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن نے  ایس ایس راجا مولی  اور کے وی وجیندر پرساد دونوں کو اپنے خیالات پر دوبارہ غور کرنے اور انہیں رائٹنگ پیڈ پر لانے کے لیے پورا وقت دیا ہے۔ ان کے پاس ایک موضوع ہے جس میں الو ارجن کی موجودگی یقینی ہے اور وہ پہلے ہی آئیکون اسٹار کے ساتھ دو سے تین ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

یہ  الو ارجن اور ایس ایس راجامولی کی پہلی فلم ہوگی۔ حالانکہ فلم کے نام کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن یہ ایک پین انڈیا فلم ہوگی۔ بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اگر معاملات ٹھیک ہوئے تو جب مہیش بابو کی فلم کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو جائے گی، تب ہی اس فلم کا اعلان کر دیا جائے گا۔ امید کی جا سکتی ہے کہ ڈیڑھ سال بعد وہ الو ارجن کے ساتھ شوٹنگ شروع کریں گے۔ الو ارجن پہلے ہی پشپا کی وجہ سے پورے ہندوستان پر زبردست طریقے سے حاوی ہیں۔