Saturday, June 7, 2025
Homeتازہ ترین خبریںالکا لامبا کودہلی اسمبلی کے لئے نااہل قراردیا گیا

الکا لامبا کودہلی اسمبلی کے لئے نااہل قراردیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کی دہلی کے چاندنی چوک سے رکن اسمبلی الکا لامبا کو جمعرات کے روز اسپیکر رام نواس گوئل نے دہلی اسمبلی سے نا اہل قرار دیا۔اس ماہ کے شروع میں لامبا کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج کی جانب سے اسپیکر سے الکا لامبا کو نا اہل قرار دینے کی درخواست کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔اس درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے اسپیکر رام نواس گوئل نے الکا لامبا کو نا اہل قرار دیا۔

الکا لامبا کافی دن سے عام آدمی پارٹی چھوڑنے کی بات کر رہی تھین اور انہوں نے اگلے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتکاب لڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔واضح ہو کہ الکا لامبا،عام آدمی پارٹی میں شانل ہونے سے قبل بیس سال تک کانگریس سے وابستہ تھیں،لیکن 2013میں،انہوں نے اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور چاندنی چوک سے انتخاب جیت لیا۔لیکن اس سال لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی شکست پر،انہوں نے اروند کیجریوال کو ذمہ دار ٹہرایا تھا۔

اس کے بعد تنازعہ لگاتار چل رہا تھا۔اور الکا لامبا کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد انہیں نا اہل قرار دینے کی مانگ کی جا رہی تھی،آخر کار جمعرات کو اسپیکر نے انہیں اسمبلی کے لئے نااہل قرار دیا۔