Wednesday, April 23, 2025
Homesliderامارات اسرائیل معاہدہ پر وائٹ ہاؤس میں دستخط ہوں گے

امارات اسرائیل معاہدہ پر وائٹ ہاؤس میں دستخط ہوں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ پر دستخط آئندہ تین ہفتوں کے دوران کر دیے جائیں گے۔ معاہدے پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجامین نیتن یاہو اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان دستخط کریں گے۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیلی مزید فلسطینی اراضی ضم کرنے کے منصوبے پر عمل روک دے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے  کہ میں مذکورہ دونوں شخصیات کا وائٹ ہاؤس میں جلد خیرمقدم کرنے کا خواہاں ہوں۔ اس سلسلے میں دونوں شخصیات واشنگٹن آئیں گی۔اس سے قبل ٹرمپ نے باور کروایا تھا کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور امارات سرکاری طور پر تعلقات استوار کریں گے۔ امریکی صدر نے دلیرانہ قیادت پر امارات اور اسرائیل کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیر اعظم بنجامین نیتن یاہو اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ٹیلیفونک رابطے میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مکمل صورت میں دو طرفہ تعلقات استوار کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق یہ بات تینوں فریقوں کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں بتائی گئی۔