دبئی: امارات ایر اور فلائی دبئی نے اپنی پروازوں کے لیے بین الاقوامی روٹس میں اضافہ کر دیا ہے۔ دونوں فضائی کمپنیوں نے 96 ایرپورٹس تک اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔دونوں فضائی کمپنیوں نے جولائی کے اوائل سے اب تک اپنی پروازوں کے لیے بین الاقوامی ایرپورٹس کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ کیا ہے-
الاماراتی اخبار کے مطابق امارات ایر اور فلائی دبئی نے بین الاقوامی ایرپورٹس کی تعداد میں رفتہ رفتہ اضافہ کیا ہے۔ امارات ایئر کی جانب سے 72 جبکہ فلائی دبئی نے 24 بین الاقوامی ایرپورٹس کے لیے خدمات کا دائرہ وسیع کیا۔امارات ایئر نے جن نئے ایرپورٹس کو اپنی پروازوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں سیبو شامل ہے۔ امارات ایئر نے جمعرات کو یہاں ایک پرواز بھیجی۔امارات ایئر ستمبر میں 75 ایرپورٹس کے لیے پروازیں چلائے گی۔ 23 اگست سے ہیوسٹن اور یکم ستمبر سے برمنگھم اور چار ستمبر سے ہفتے میں دوبار وارسا کے لیے پروازیں چلائے گی۔