Thursday, April 24, 2025
Homesliderامارات میں اسکول بس خدمات معطل

امارات میں اسکول بس خدمات معطل

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شمالی علاقوں میں قائم  خانگی ا سکولوں میں طلبہ کو، کورونا وائرس لگنے سے بچنے اور دوسروں کو وائرس سے بچانے کے لیے بس سروس مکمل طور پر بند کردی اور طلبہ کو سکول لانے لے جانے کی ذمہ داری ان کے سرپرستوں کے حوالے کردی-

تفصیلات کے مطابق خانگی اسکولوں کے منتظمین نے طلبہ کے سرپرستوں سے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے دوران طلبہ کو اسکول لانے لے جانے کا ذمہ دارا سکول نہیں ہوگا- اجتماعی ٹرانسپورٹ سے سفر کی صورت میں طلبہ کو، کووڈ 19 سے تحفظ فراہم کرنا بڑا دشوار کام ہے- طلبہ کو اسکول پہنچانے اور وہاں سے گھر لے جانے کا انتظام سرپرست ہی کریں- خود لائیں لے جائیں یا پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کا انتظٓام اپنے طور پر کریں۔

متعدد خانگی اسکولوں نے فیصلہ کیا ہے کہ امسال وہ تمام طلبہ کو اسکول بس خدمات فراہم نہیں کرسکتے  لیکن 30 فیصد کوا سکول ٹرانسپورٹ مہیا کرسکیں گے کیونکہ بسوں میں سماجی فاصلے کی صورت میں اس سے زیادہ طلبہ کو ٹرانسپورٹ مہیا نہیں کی جاسکتی-یاد رہے کہ امارات کی وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ اسکول بس میں اس کی گنجائش کا صرف 30 فیصد حصہ ہی طلبہ کو لانے لے جانے میں استعمال کیا جائے۔یہ پابندی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائی گئی ہے-

شارجہ میں الکمال امریکن اسکول کی پرنسپل فاطمہ ابو موسی نے کہا ہے کہ ہمارا اسکول وزارت تعلیم کی جاری کردہ ہدایات کا پابند ہے۔ا سکول بسوں کا صرف  30 فیصد حصہ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ام القوین میں شارجہ امریکن اسکول کی وائس پرنسپل منی سرحان  نے واضح کیا کہ ایک بس سے صرف 10 طلبہ ہی سفر کرسکیں گے۔اس سے زیادہ کی اجازت نہیں  ۔ مزید بسوں کا انتظام ہمارے بس سے باہر ہے۔