Monday, April 21, 2025
Homesliderامبیڈکر کلچرل سنٹر کا سنگ بنیاد، بی جے پی کاڈرامہ:مایاوتی

امبیڈکر کلچرل سنٹر کا سنگ بنیاد، بی جے پی کاڈرامہ:مایاوتی

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنو۔ اترپردیش کے صدر مقام لکھنو میں بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر اسمارک ایند کلچر ل سنٹرل کے سنگ بنیاد کو برسر اقتدار بی جے پی حکومت کی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہاکہ دلتوں اور پچھڑوں کا حق مارنے اور ان پر مظالم کرنے میں بی جے پی اور کانگریس دونوں ایک جیسے ہی ہیں۔ مایاوتی نے ایک کے بعد ایک لگاتار چار ٹوئٹ کر کے بی جے پی حکومت پر تنقید کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر ان کے کروڑوں استحصال زدہ متاثرین پیروکاروں کا پورے دوران اقتدار نظر انداز و استحصال کرتے رہنے کے بعد اب اسمبلی انتخابات کے نزدیک یوپی بی جے پی حکومت کے ذریعہ بابا صاحب کے نام پرکلچرل سنٹرکا سنگ بنیاد رکھنا یہ سب کھلا دکھاوا اور ڈرامہ نہیں توکیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس پی بابا صاحب ڈاکٹر امبیدکرکے نام پرکوئی مرکز وغیرہ بنانے کے خلاف نہیں ہے لیکن اب انتخابی مفاد کے لئے یہ سب کرنا سخت ڈرامہ ہے ۔ یوپی حکومت اگر یہ کام پہلے کرلیتی تو صدر جمہوریہ آج اس سنٹر کا سنگ بنیاد نہیں بلکہ افتتاح کر رہے ہوتے تو یہ بہتر ہوتا۔بی ایس پی سپریمو نے کہا اس قسم کے ڈراموں کے معاملے میں چاہے بی جے پی کی حکومت ہو یا ایس پی یا کانگریس وغیرہ کی کوئی کسی سے کم نہیں ہے ۔ بلکہ دلتوں و پسماندہ طبقات وغیرہ کا حق مارنے اور ان پر ناانصافی مظالم وغیرہ کے معاملے میں وہ ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں جو اک دم واضح اورکافی تکلیف دہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسی کا نتیجہ ہے کہ دلت وپسماندہ طبقات کے لئے محفوظ لاکھوں سرکاریعہدے ابھی بھی خالی پڑے ہیں اور ان کے سنتوں، گرووں و عظیم شخصیات کے نام پر یوپی میں بی ایس پی حکومت کے ذریعہ تعمیرشدہ عالمی سطح کے شاندار مقامات و پارکوں وغیرہ کی پوری طرح سے نظر انداز کرنے ایس پی میعاد کار سے ہی لگاتار جاری ہے جو کافی شرمناک ہے ۔قابل ذکر ہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے لوک بھون سے عیش باغ میں مجوزہ ڈاکٹر بھیم راو امبیدکرکلچرل سنٹرکا سنگ بنیاد رکھا اور ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی پر روشنی ڈالا۔