Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامیامریکہ میں ہندوستانی نژادسکھ پولیس افسر کا گولی مار کر کیا گیا...

امریکہ میں ہندوستانی نژادسکھ پولیس افسر کا گولی مار کر کیا گیا قتل

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ہندوستانی نژاد سکھوں کے پہلے افسر کو گولی مار کربے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ملزم نے پولیس افسر پر کئی روؤنڈ فائر کئے۔مقامی پولیس نے مہلوک سکھ پولیس افسر کی شناخت 42سالہ سندیپ سنگھ دھالیوال کی حیثیت سے کی ہے۔وہ گذشتہ دس سالوں سے امریکی پولیس میں ملازم تھا۔واقعہ کو انجام دینے کے بعد مجرم کو ایک شاپنگ مال کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیاہے۔

پولیس حکام مختصر تلاشی کے بعد ملزم سولیس کو حراست میں لے لیا،جس کا فوجداری ریکارڈ ہے جس میں مہلک ہتھیار سے حملے، اغوا اور نشے میں ڈرائیونگ کرنے کا جرم بھی شامل ہے۔

ایک سینئیر پولیس افسر شیریف ایڈ گونزالیز کے مطابق،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا،جب سندیپ نے ٹریفک سگنل کے پاس ملزم نوجوان کی گاڑی روکی اور اسے باہر آنے کو کہا۔اس وقت وہ ملزم اپنی خاتون دوست کے ساتھ کار میں بیٹھا تھا۔سندیپ کے روکنے کے بعد وہ گاڑی سے باہر آیا اور سندیپ کو پیچھے سے گولی ماردی۔

سندیپ کئی لوگوں کے لئے ایک مثال تھا۔اس نے سمندری طوفان کے بعد تباہ حال علاقے میں لوگوں کی مدد کے لئے بہت کچھ کیا۔2015میں سندیپ نے سکھ پولیس آفیسر کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے ایک ریکارڈ بھی بنایا تھا۔وہ ہمیشہ اپنے لباس اور طرز زندگی پر فخر کرتا تھا۔