نیویارک۔ کسی دواخانے میں بیک وقت 9 خواتین کا حاملہ رہنا ایک حقیقت ہے لیکن کسی دواخانے میں کام کرنے والی 9 نرسیں ایک ہی وقت میں حاملہ ہوں تو یہ کچھ عجیب لگتا ہے لیکن ایسا واقعہ امریکہ میں رونما ہوا ہے۔ امریکہ کے ایک دواخانے کے زچہ و بچہ وارڈ یا لیبروارڈ میں جہاں حاملہ خواتین کا آنا جانا لگا رہتا ہے ، جن کی دیکھ بھال کے لئے وہاں نرسیں بھی موجود ہوتی ہیں لیکن کبھی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا کہ لیبر وارڈ کی تمام نرسیں بیک وقت حاملہ ہوجائیں اور ان کے بچوں کی پیدائش بھی لگ بھگ ایک ساتھ ہو تاہم امریکی شہر پورٹ لینڈ کے میئن میڈیکل سینٹر میں ایسا انوکھا واقعہ ہوا ہے جہاں کی9 نرسیں کچھ دنوں کے فرق سے حاملہ ہوئیں اور بچوں کی پیدائش اپریل سے جولائی کے درمیان متوقع ہے ۔
ایک نرس ایرن گرینیر نے کہا جب ہم سب نے ایک دوسرے کو کہا کہ ہم حاملہ ہیں تو میرے خیال میں ہر بار اس اعلان پر ہمیں خوشی ہوئی اور ہم ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے لئے تیار ہیں۔اس دواخانے نے اس انوکھے واقعہ کا اعلان کیا اور نرسوں کو مبارکباد بھی دی۔ دواخانے نے عوام کے ان خدشات کا بھی جواب دیا جو یہ سوچ کر پریشان تھے کہ گرمیوں میں وہاں عملہ کی کمی کا سامنا ہوگا۔
اس پر دواخانے کے انتظامیہ نے کہا کہ فکر مت کریں ہم نے منصوبہ تیار کررکھا ہے ۔ تمام نرسیں اس حوالہ سے ایک دوسرے کی مدد کررہی ہیں اور انہیںدواخانے میں آکر ملازمت انجام دینا اچھا لگتا ہے جہاں دیگر خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں اور اس تجربے کے بارے میں بتاتی ہیں، جس سے ہم سب اکھٹے گزرنے والے ہیں۔