Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگامیت شاہ موریا سلاطین کی تاریخ کو دوبارہ مرتب کروانے کے خواہاں

امیت شاہ موریا سلاطین کی تاریخ کو دوبارہ مرتب کروانے کے خواہاں

- Advertisement -
- Advertisement -

وارانسی۔ بی جے پی اور اس کے آقاوں کی ہمیشہ ہی یہ کوشش رہتی ہے کہ کسی بھی طرح سے وہ ہندوستان کی ایک عظیم تاریخ کو مسخ کرتے ہوئے اسے اپنے سیاسی مفادات کے مطابق اس میں تبدیلی کی جائے جس کا اب تو وزیر داخلہ امیت شاہ نے کھل کر اظہا ربھی کیا ہے ۔

دنیا میں ہندوستانی ثقافت کو اول مقام دلانے کا سہرا موریا او گپت سلاطین کو دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امےت شاہ نے سمراٹ اسکندگپت کی طاقت اور حکومت چلانے کے ان کے فن کا ذکر کئے جانے اور ملک کی قابل فخر تاریخ کو کتاب بناکر پھر سے لکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ شاہ نے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو)میں گپت ونش: ویر اسکندگپت وکرم آدتیہ موضوع پر منعقد دوروزہ بین الاقوامی سیمینار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مہابھارت دور کے دو ہزار سال بعد 800 سال کی مدت کو دو اہم حکومتی انتظامیہ خاندان موریا ونش اورگپت ونش کی وجہ سے جانا جاتا ہے ۔

دونوں خاندانوں نے ہندوستانی ثقافت کو اس وقت دنیا میں سب سے اونچے مقام پر پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ گپت سلطنت کی سب سے بڑی کامیابی ہمیشہ کےلئے ویشالی اور مگدھ سلطنت کے درمیان تصادم کو ختم کر کے اٹوٹ ہندوستان کی تعمیر کرنا تھا۔

چندر گپت وکرم آدتیہ کو شہرت ملنے کے باوجود لگتا ہے کہ ان کے ساتھ تاریخ میں بہت ناانصافی ہوئی ہے۔ ان کی ہمت اور طاقت کی جتنی ستائش ہونی تھی شاید وہ نہیں ہوئی سمراٹ اسکند گپت نے ہندوستان کی ثقافت، زبان، فن، ادب،حکومتی نظام، شہروں کی تعمیر کے نظام کو ہمیشہ بچانے کی کوشش کی ہے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ آج اسکندگپت پر مطالعے کےلئے کوئی 100صفحات بھی مانگے گا تو دستیاب نہیں ہیں۔ وزیرداخلہ نے تاریخ دانوں سے درخواست کی ہےکہ وہ ملک کی قابل فخر تاریخ کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنےوالے انگریزوں اور بائیں بازو محاذ کے لوگوں کو کوسنا بندکریں اور اس تاریخ کو سچ کی بنیاد پر لکھیں جن کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔