Thursday, April 24, 2025
Homeحیدرآبادامیر پیٹ تا ہائی ٹیک سٹی میٹرو ریل میں اضافہ کا فیصلہ

امیر پیٹ تا ہائی ٹیک سٹی میٹرو ریل میں اضافہ کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد– حیدرآباد میٹرو ریل عوام کیلئے ایک بہتر ذرائع حمل و نقل ثابت ہورہی ہے لیکن اس کے باوجود امیر پیٹ تا ہائی ٹیک سٹی کے راستہ پر مصروف ترین اوقات میں عوام کا کافی ہجوم دیکھا جارہا ہے جس کے بعد ارباب مجاز سے مطالبہ کیا گیا کہ اس راستہ پر ریلوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جس پر حکام نے معائنہ کرتے ہوئے امیر پیٹ تا ہائی ٹیک سٹی کے راستہ پر میٹرو ریل کی خدمات میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکٹریکل انسپکٹر حیدرآباد میٹرو ریل بی وی ایس راجو نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ اس راستہ پر میٹرو ریل کی سہولیات کا معائنہ کیا اور کہا ہیکہ عنقریب اس راستہ پر میٹرو خدمات بڑھائی جائے گی۔ فی الحال امیرپیٹ تا ہائی ٹیک سٹی دو جڑواں لائن کے ذریعہ اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔ ہائی ٹیک سٹی اور جوبلی ہلز چیک پوسٹ میں اپ اینڈ ڈاؤن سمت میں میٹرو ریل کی خدمات دستیاب ہیں لیکن ایک مرتبہ اب جو تازہ تجویز پیش کی گئی ہے اس پر عمل آوری کے بعد مذکورہ راستہ پر میٹرو ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے۔

حیدرآباد شہری حدود میں میٹرو ریل کی ضرورت میں روز بروز اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ آرام دہ اور سہولت بخش سفر کی وجہ سے عوام میٹرو ریل میں سفر کو اہمیت دے رہے ہیں اور میٹرو ریل کی سہولت کے باعث گزشتہ دن 2.78 لاکھ افراد نے میٹرو ٹرین کے ذریعہ سفر کیا ۔ حیدرآباد میٹرو ریل ذرائع نے کہا کہ شہر میں میٹرو ریل کے آغاز سے اب تک میٹرو ریل میں مسافر ین کے سفر کرنے کا یہی ریکارڈ برقرار ہے اب تک ہر گھنٹہ میں چار ہزار افراد میٹرو ریل میں سفر کررہے تھے لیکن فی الوقت یہ تعداد بڑھ کر فی گھنٹہ 5,000 تک پہنچ چکی ہے، بالخصوص صبح اور شام کے اوقات میں بعض میٹرو ٹرین اسٹیشنوں پر ٹریفک کا اژدھام ہے۔ میٹرو ریل میں سفر کرنے والے نصف افراد ٹکٹوں کی خریدی کے ذریعہ سفر کررہے تو نصف افراد اسمارٹ کارڈز کے ذریعہ میٹرو ریل میں سفر کررہے ہیں۔