Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںامیٹھی میں ہجوم نے ایک مزدور کو مار ڈالا

امیٹھی میں ہجوم نے ایک مزدور کو مار ڈالا

- Advertisement -
- Advertisement -

امیٹھی : اتر پردیش کے ضلع امیٹھی میں اتوار کی شا م ہجو می تشدد کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ہجوم نے ایک مزدور کو موت کے گھاٹ اتار دیا،جبکہ دیگر آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق،پرتاپ گڑھ کے مزدوروں کے ایک گروپ نے اپنا کام ختم کرنے کے بعد شراب کی دوکان پر شراب لینے کے لئے رکے،ان کا دوکان کے باہر ایک شخص سے جھگڑ اہوگیا جو نشے میں تھا۔مزدوروں نے اس شخص کو ختم کردیا،اور وہ اس کی لاش کو پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ایک دیہاتی نے انہیں دور سے دیکھ لیا اور گمان کیا کہ وہ کسی بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تبھی وہاں ایک ہجوم جمع ہو گیا اور انہیں مارنا شروع کر دیا۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

واضح ہو کے بچوں کو اغوا کرنے کی افواہیں پچھلے ایک ماہ سے اتر پردیش میں ہجومی تشد د کا باعث بنی ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گاؤں کے سربراہوں سے مل رہے ہیں اور لوگوں کو اغواہ کی افواہوں سے بچانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلند شہر ضلع سے اغواکے الزام میں لوگوں پر ہجوم کی جانب سے حملہ کے تقریبا  12واقعات ہوئے ہیں۔