Sunday, June 8, 2025
Homesliderامی جان جھوٹ کہتی ہیں

امی جان جھوٹ کہتی ہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ راہول ہندوستان اور یہاں تک کہ ہندوستانی کرکٹ کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی ایک مشہور نام ہے۔ جہاں لیجنڈری راہول ڈراویڈ ملک کے لیے کھیلنے والے سب سے مشہور کرکٹرز میں سے ایک ہیں، وہیں ایک اور راہول آج کل اپنا نام بنا رہے ہیں۔ تاہم کے ایل راہول کا نام کرکٹر راہول ڈراویڈ کے نام پر نہیں رکھا گیا۔ موجودہ ہندوستانی نائب کپتان کے بارے میں کافی دلچسپ کہانی ہے کہ انہیں یہ نام کیسے ملا۔

ٹی وی شو بریک فاسٹ وتھ چمپئنزسیزن7 کے پہلے ایپی سوڈ میں راہول نے میزبان گوروکپور کو اپنے نام کے بارے میں کہانی کے دو کہانیاںسنائی ۔ درحقیقت یہ صرف چند سال پہلے کی بات ہے کہ جو کہانی اس کی ماں اسے سنا رہی تھی وہ حقیقت میں سچ نہیں تھی۔ماں کی کہانی یہ تھی کہ وہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح تھیں اور 90 کی دہائی میں ان کے کردار راہول کافی مشہور ہوا تھا اور اسی پر انہوں نے اپنے بیٹے کا نام راہول رکھا۔ماں کی اس کہانی کے ساتھ بڑا ہوا لیکن میں نے اپنے ایک دوست جب یہ بات سنائی تووہ شاید بالی ووڈ کی بہت سی فلمیں دیکھتا ہے اور اس نے کہا بھائی، شاہ رخ خان کا پہلا کردار بطور راہول 1994 میں منظر عام پر آیا تھا اور آپ 1992 میں پیدا ہوئے ہیں۔ اس لیے اس کا کوئی مطلب نہیں ہےتمہارا نام راہول شاہ رخ کا کردار ہے۔

 اس کے بعد راہول نے کہا کہ اس نے خود تفصیلات گوگل کیں اور سمجھا کہ اس کی ماں اس سے جھوٹ بول رہی ہے۔ جب وہ ماں سے اس کے بارے میں پوچھنے گیا تو اس نے کہا ایسا ہی کچھ… اب کس کو پرواہ ہے، تاہم، راہول کے والد کے پاس ہمیشہ اس کے نام کے پیچھے کہانی کا ایک اور قصہ ہوتا ہے لیکن وہ کہانی بھی ایک غلط فہمی سے نکلی۔ راہول نے انکشاف کیا کہ ان کے والد سنیل گواسکر کے بہت بڑے مداح رہے ہیں۔ چونکہ گواسکر نے اپنے بیٹے کا نام روہن رکھا، اس لیے ان کے والد بھی اپنے بیٹے کا نام روہن رکھنا چاہتے تھے۔ تاہم کے ایل راہول کے والد نے روہن کو راہول کے طور پر غلط سمجھا اور اپنے بیٹے کا غلط نام رکھ دیا۔