Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںانتخاب لڑنے کے لئے سابق فٹ بال کھلاڑی نے نیلام کی اپنی...

انتخاب لڑنے کے لئے سابق فٹ بال کھلاڑی نے نیلام کی اپنی پسندیدہ جرسی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان بائی چنگ بھوٹیا نے پہلی بار انتخاب لڑنے جارہی اپنی سیاسی پارٹی’’ ہمرو سکّم پارٹی’’ HSP‘‘کے لئے چندہ جمع کرنے کی خاطر اپنے دو پسندیدہ جر سیایوں کو نیلام کیا ۔ ان میں سے ایک وہ ہے ،جو بائی چنگ بھوٹیا نے یو نائیٹیڈ نیشنس ڈیولپمینٹ پروگرام کی جانب سے منعقدہ ’’میاچ اگینسٹ پارٹی ‘‘کے دوران پہنا تھا۔اور دوسری جرسی وہ ہے ،جسے بائی چنگ بھوٹیا نے بائیرن میونیکھ کے خلاف سال 2017 میں اپنے فیر ویل میچ میں پہنا تھا۔ان جرسیوں پر فٹ بال کے معروف کھلاڑیوں ،فرانس کے زین الدین زیدان اور پرتگال کے فیگو جیسے کئی کھلاڑیوں کے آٹو گراف ہیں۔

بائی چنگ بھوٹیا کی ’’ ہمرو سکّم پارٹی’’) HSP)پچھلے سال 31مارچ کو بنائی گئی ہے۔بائی چنگ بھوٹیا کے مطابق اس پارٹی کا اہم مقصد’’خوشحال سکم ‘‘ کے لئے کام کرنا اور نوجوانوں کو خود مختار بنانا ہے۔

واضح ہو کہ ہندوستان کی یہ چھوٹی سی پہاڑی ریاست ’’سکم‘‘ سکم ڈیمو کیٹک فرنٹ (SDF)کا گڑھ مانا جا تا ہے۔اور یہاں سے صرف ایک رکن پارلیمنٹ پہنچتا ہے۔

بائی چنگ بھوٹیا نے ترنمول کانگریس میں شامل ہوکر سال 2014کے لو سبھا انتخابات میں مغربی بنگال کی دارجلنگ لوک سبھا نشست سے انتخاب لڑا تھا،اور سال 2016میں انہوں نے مغربی بنگال کی ہی سلی گڑی اسمبلی نشست سے بھی اپنی قسمت آزمائی تھی،لیکن دونوں ہی انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سکم میں اس بار 32اسمبلی نشستوں اور ایک لوک سبھا نشست کے لئے ایک ساتھ پہلے مرحلہ 11اپریل کو ووٹنگ ہو نے جا رہی ہے۔نتائج 23مئی کو اعلان کئے جائیں گے۔